Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम ने मूसा की ओर प्रकाशना की, "रातों रात मेरे बन्दों को लेकर निकल पड़, और उन के लिए दरिया में सूखा मार्ग निकाल ले। न तो तुझे पीछा किए जाने और न पकड़े जाने का भय हो और न किसी अन्य चीज़ से तुझे डर लगे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ رات کے وقت میرے بندوں کولے کر نکلو پھران کے لیے سمندرمیں خشک راستہ بناؤ،نہ تم تعاقب کاخوف کھاؤ گے اورنہ ہی تم ڈر و گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ میرے بندوں کو شب میں لے کر نکل جاؤ ۔ ان کیلئے دریا میں ایک خشک راہ کھول لو ۔ نہ تمہیں تعاقب سے کوئی خطرہ ہوگا ، نہ ( ڈوبنے کا ) کوئی اندیشہ!

By Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں ( بنی اسرائیل ) کو لے کر نکل جاؤ پھر ( عصا مار کر ) ان کیلئے سمندر سے خشک راستہ بناؤ ۔ نہ تمہیں پیچھے سے ان کے پکڑے جانے کا خطرہ ہو اور نہ ہی ( غرق وغیرہ کا ) کوئی اندیشہ ۔

By Moudoodi

ہم 52 نے موسی ( علیہ السلام ) پر وحی کی کہ اب راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ ، اور ان کے لیے سمندر میں سے سوکھی سڑک بنالے 53 ، تجھے کسی کے تعاقب کا ذرا خوف نہ ہو اور نہ ﴿سمندر کے بیچ سے گزرتے ہوئے﴾ ڈر لگے ۔

By Mufti Naeem

اور تحقیق البتہ ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جائیے ، پھر ان کے لیے دریا میں ( لاٹھی مارکر ) خشک راستے بنادیجیے پس تم لوگوں کو نہ تو ( لشکرِ فرعون کے ) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ ( ڈوبنے وغیرہ کا ) ڈر ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ پر وحی بھیجی کہ : تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ ( ٢٨ ) پھر ان کے لیے سمندر میں ایک خشک راستہ اس طرح نکال لینا کہ نہ تمہیں ( دشمن کے ) آپکڑنے کا اندیشہ رہے ، اور نہ کوئی اور خوف ہو ( ٢٩ )

By Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کرنکل جائوپھرا ن کے لیے سمندر میں خشک راستہ بنائو تمہیں نہ توتعاقب کا خوف ہو اور نہ ( ڈوب جانے کا ) ڈرہو

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو وحی کی ( ف۱۰۵ ) کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے چل ( ف۱۰٦ ) اور ان کے لیے دریا میں سوکھا راستہ نکال دے ( ف۱۰۷ ) تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون آلے اور نہ خطرہ ( ف۱۰۸ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ ، سو ان کے لئے دریا میں ( اپنا عصا مار کر ) خشک راستہ بنا لو ، نہ ( فرعون کے ) آپکڑنے کا خوف کرو اور نہ ( غرق ہونے کا ) اندیشہ رکھو