अदन के बाग़ है, जिन के नीचे नहरें बहती होंगी। उन में वे सदैव रहेंगे। यह बदला है उस का जिस ने स्वयं को विकसित किया--
ہمیشہ کی جنتیں ،جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی،وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ اُس شخص کا بدلہ ہے جس نے پاکیزگی اختیارکی۔
ان کیلئے ہمیشگی کے باغ ہوں گے ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی ۔
۔ ( اور ) ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اس کی جزاء ہے جو پاکباز رہا ۔
سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ جزا ہے اس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے ۔ ؏ 3
۔ ( یعنی ) ہمیشہ رہنے کے باغات کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بدلہ ہے اس شخص کا جو ( کفر و نافرمانی سے ) پاک رہا ۔
وہ ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی ۔
( اور ) سدابہارباغات ہیں جن میں نہریں بہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ اس شخص کے لئے جزا ہے جو ( گناہوں سے ) پاک رہا
بسنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں ، اور یہ صلہ ہے اس کا جو پاک ہوا ( ف۱۰٤ )
۔ ( وہ ) سدا بہار باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور یہ اس شخص کا صلہ ہے جو ( کفر و معصیت کی آلودگی سے ) پاک ہو گیا