اَلْاَفُوْلُ کے معنی ماہتاب اور نجوم (وغیرہ نَیِّرَاتِ) کے غروب ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے : (فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الۡاٰفِلِیۡنَ ) (۶:۷۶) جب وہ غائب ہوگیا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہیں۔ (فَلَمَّاۤ اَفَلَتۡ ) (۶:۷۸) مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا۔ بھیڑ بکری کے چھوٹے بچوں کو افال اور اونٹ کے کمزور اور چھوٹے بچے کو اَفِیْلٌ کہا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاٰفِلِيْنَ | سورة الأنعام(6) | 76 |
اَفَلَ | سورة الأنعام(6) | 76 |
اَفَلَ | سورة الأنعام(6) | 77 |
اَفَلَتْ | سورة الأنعام(6) | 78 |