Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब रात ने उन पर अंधेरा कर दिया तो उन्होंने एक तारे को देखा, कहा कि यह मेरा रब है, फिर जब वह डूब गया तो उन्होंने कहा कि मैं डूब जाने वालों को दोस्त नहीं रखता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جب اس پر رات چھا گئی تواس نے ایک تارادیکھا،اس نے کہا: ’’یہ میرا رب ہے‘‘،پھر جب وہ ڈوب گیا تو اس نے کہا: ’’میں ڈوب جانے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

پس ( یوں ہوا کہ ) جب رات نے اس کو ڈھانک لیا ، اس نے ایک تارے کو دیکھا ، بولا کہ یہ میرا رب ہے ۔ پھر جب وہ ڈوب گیا ، اس نے کہا: میں ڈوب جانے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

By Hussain Najfi

چنانچہ جب ان ( ابراہیم ) پر رات کی تاریکی چھا گئی تو انہوں نے ایک ستارہ کو دیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے؟ تو جب وہ ڈوب گیا تو کہا ۔ میں ڈوب جانے والوں سے محبت نہیں کرتا ۔

By Moudoodi

چنانچہ جب رات اس پر طاری ہوئی تو اس نے ایک تارا دیکھا ۔ کہا یہ میرا رب ہے ۔ مگر جب وہ ڈوب گیا تو بولا ڈوب جانے والوں کا تو میں گرویدہ نہیں ہوں ۔

By Mufti Naeem

پھر جہاں پر رات چھا گئی تو ایک ستارہ دیکھا بولے یہ میرا رب ہے پھر جب وہ ستارہ غروب ہو گیا تو بولے میں غروب ہو جانے والوں سے محبت نہیںکرتا ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب ان پر رات چھائی تو انہوں نے ایک ستارا دیکھا ۔ کہنے لگے : یہ میرا رب ہے ( ٢٨ ) پھر جب وہ ڈوب گیا تو انہوں نے کہا : میں ڈوبنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

By Noor ul Amin

پھرجب اس پر رات ظاری ہوئی تو ایک ستارہ دیکھاکہا کیا یہ ہے میرارب؟پھرجب وہ ڈوب گیاتوکہاکہ میں ڈوبنے والوں کو پسندنہیں کرتا

By Kanzul Eman

پھر جب ان پر رات کا اندھیرا آیا ایک تارا دیکھا ( ف۱٦٤ ) بولے اسے میرا رب ٹھہراتے ہو پھر جب وہ ڈوب گیا بولے مجھے خوش نہیں آتے ڈوبنے والے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب ان پر رات نے اندھیرا کر دیا تو انہوں نے ( ایک ) ستارہ دیکھا ( تو ) کہا: ( کیا تمہارے خیال میں ) یہ میرا رب ہے؟ پھر جب وہ ڈوب گیا تو ( اپنی قوم کو سنا کر ) کہنے لگے: میں ڈوب جانے والوں کو پسند نہیں کرتا