और इसी तरह हमने इब्राहीम (अलै॰) को दिखा दी आसमानों और ज़मीन की हुकूमत और ताकि वे यक़ीन करने वालों में से बन जाएं।
اورابراہیم کواسی طرح ہم آسمانوں اورزمین کی عظیم سلطنت دکھاتے تھے تاکہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے۔
اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین میں ملکوتِ الہٰی کا مشاہدہ کراتے تھے ، تاکہ وہ ( اپنی قوم پر حجت قائم کرے ) اور کاملین یقین میں سے بنے ۔
اور اسی طرح ہم ابراہیم ( ع ) کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت دکھا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں ۔
ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ہم اِسی طرح زمین اور آسمانوں کا نظام سلطنت دکھاتے تھے 51 اور اس لیے دکھاتے تھے کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے ۔ 52
اور اسی طرح ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی دکھا دی تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں ۔
اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا نظارہ کراتے تھے ، اور مقصد یہ تھا کہ وہ مکمل یقین رکھنے و الوں میں شامل ہوں ۔
اوراسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کانظام سلطنت دکھلا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے
اور اسی طرح ہم ابراہیم کو دکھاتے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی ( ف۱٦۲ ) اور اس لیے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائے ( ف۱٦۳ )
اور اسی طرح ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہتیں ( یعنی عجائباتِ خلق ) دکھائیں اور ( یہ ) اس لئے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائے