Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब इब्राहीम (अलै॰) ने अपने बाप आज़र से कहा कि क्या तुम बुतों को ख़ुदा मानते हो? मैं तुमको और तुम्हारी क़ौम को खुली हुई गुमराही में देखता हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ابراہیم نے اپنے باپ آزرسے کہا : ’’کیاتم بتوں کومعبودبناتے ہو؟ بلاشبہ میں تمہیں اور تمہاری قوم کوکُھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں‘‘۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم نے اپنے باپ ، آزر سے کہا: کیا تم بتوں کو معبود بنائے بیٹھے ہو؟ میں تو تم کو اور تمہاری قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب ابراہیم ( ع ) نے اپنے باپ ( یعنی چچا ) آزر سے کہا ۔ کیا تم بتوں کو خدا بناتے ہو؟ میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

By Moudoodi

ابراہیم ( علیہ السلام ) کا واقعہ یاد کرو جبکہ اس نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا کیا تو بتوں کو خدا بناتا ہے؟ 50 میں تو تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمراہی میں پاتا ہوں ۔

By Mufti Naeem

اور جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا بتوں کو معبود قرار دیتے ہو؟ بلاشبہ میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا ذکر سنو ) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا کہ : کیا آپ بتوں کو خدا بنائے بیٹھے ہیں؟ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اور آپ کی قوم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ آزرسے کہا تھا: کیا تم نے بتوں کو اپنامعبودبنالیا ہے؟میں توتمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ ( ف۱٦۰ ) آزر سے کہا ، کیا تم بتوں کو خدا بناتے ہو ، بیشک میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں پاتا ہوں ( ف۱٦۱ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر ( جو حقیقت میں چچا تھا محاورۂ عرب میں اسے باپ کہا گیا ہے ) سے کہا: کیا تم بتوں کو معبود بناتے ہو؟ بیشک میں تمہیں اور تمہاری قوم کو صریح گمراہی میں ( مبتلا ) دیکھتا ہوں