Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वही है जिसने आसमानों और ज़मीन को हक़ के साथ पैदा किया है और जिस दिन वह कहेगा कि हो जा तो वह हो जाएगा, उसकी बात हक़ है और उसी की हुकूमत होगी उस रोज़ जब सूर फूँका जाएगा, वह छुपी हुई और खुली हुई बातों का जानने वाला और हिकमत वाला, ख़बर रखने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوحق کے ساتھ پیداکیاہے اور جس دن وہ کہے گا’’ ہوجا‘‘ تو (حشر)ہوجائے گا۔اس کی بات سچی ہے اورجس دن صور میں پھونکاجائے گا بادشاہت اُسی کی ہوگی،وہ غائب اورحاضرکوجاننے والاہے،اوروہی کمال حکمت والا،پوری خبررکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے غایت کے ساتھ اور جس دن کہے گا: ہوجا! تو ہوجائے گا ۔ اس کی بات شدنی ہے اور اسی کی بادشاہی ہوگی جس دن صور پھونکا جائے گا ۔ وہ غائب وحاضر ، سب کا علم رکھنے والا ہے اور وہ حکمت والا اور باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

وہی تو وہ ( خدا ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ۔ جس دن وہ کہے گا کہ ہوجا بس وہ ہو جائے گا ۔ اس کا قول حق اور سچ ہے اسی کی حکومت ہوگی جس دن صور پھونکا جائے گا وہ غیب اور حاضر سب کا جاننے والا ہے اور وہ بڑا حکمت والا ، بڑا باخبر ہے ۔

By Moudoodi

وہی ہے جس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے ۔ 46 اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہو جائے اسی دن وہ ہو جائے گا ۔ اس کا ارشاد عین حق ہے ۔ اور جس روز صور پھونکا جائیگا 47 اس روز بادشاہی اسی کی ہوگی ، 48 وہ غیب اور شہادت 49 ہر چیز کا عالم ہے اور دانا اور باخبر ہے ۔

By Mufti Naeem

اور وہی ہے جس نے حق کے ساتھ آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا سو وہ ہو جائے گا اور اس کی بات حق ہے ۔ اور اسی کیلئے ساری حکومت ہے جس دن صور پھونکا جائے گا ۔ وہ چھپی اور ظاہر چیزوں کو جاننے والا ہے ۔ وہ حکمت والے ، خبر رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہی ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، ( ٢٦ ) اور جس دن وہ ( روز قیامت سے ) کہے گا کہ : تو ہوجا تو وہ ہوجائے گا ۔ اس کا قول برحق ہے ۔ اور جس دن صورت پھونکا جائے گا ، اس دن بادشاہی اسی کی ہوگی ( ٢٧ ) وہ غائب و حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے ، اور وہی بڑی حکمت والا ، پوری طرح باخبر ہے

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جس دن وہ کہے گاکہ’’ہوجا‘‘تووہ ( قائم ) ہو جائے گی اس کی بات سچی ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گااس دن اسی کی حکومت ہوگی وہ چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جاننے والا ہے اور وہ دانا اور ہرچیز کی خبررکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور وہی ہے جس نے آسمان و زمین ٹھیک بنائے ( ف۱۵۸ ) اور جس دن فنا ہوئی ہر چیز کو کہے گا ہو جا وہ فوراً ہوجائے گی ، اس کی بات سچی ہے ، اور اسی کی سلطنت ہے جس دن صور پھونکا جائے گا ( ف۱۵۹ ) ہر چھپے اور ظاہر کو جاننے والا ، اور وہی حکمت والا خبردار ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق ( پر مبنی تدبیر ) کے ساتھ پیدا فرمایا ہے اور جس دن وہ فرمائے گا: ہوجا ، تو وہ ( روزِ محشر بپا ) ہو جائے گا ۔ اس کا فرمان حق ہے ، اور اس دن اسی کی بادشاہی ہوگی جب ( اسرافیل کے ذریعے صور میں پھونک ماری جائے گے ، ( وہی ) ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے ، اور وہی بڑا حکمت والا خبردار ہے