خَطَوْتُ اَخْطُوْ: کے معنی چلنے کے لئے قدم اٹھانے کے ہیں۔ خطوَۃٌ ایک بار قسم اٹھانا۔ اَلْخُطْوَۃ: وہ فاصلہ جو دو قدموں کے درمیان ہو۔ اَلْخُطْوَۃُ: کی جمع خْطْوَاتٌ آتی ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ) (۲۔۱۶۸) اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو۔یعنی شیطان کی اتباع نہ کرو۔اور یہ آیت کریمہ: (وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی) (۳۸۔۲۶) اور خواہش کی پیروی نہ کرو کی طرح ہے۔