Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلطَّلَبُ: (ن) کے معنی کسی شے کے پانے کی تلاش اور جستجو کرنا کے ہیں عام اس سے کہ وہ چیز اعیان و اجسام سے تعلق رکھتی ہو یا مقال سے قرآن میں ہے: (فَلَنۡ تَسۡتَطِیۡعَ لَہٗ طَلَبًا) (۱۸:۴۱) تم اسے تلاش کے باوجود حصال نہیں کرسکو گے۔ (ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الۡمَطۡلُوۡبُ ) (۲۲:۷۳) طلب کرنے والا اور جس سے طلب کیا جائے (یعنی عابد اور معبود دونوں) کمزور ہیں۔ اَطْلَبْتُ فُلَانًا (۱) کسی کی حاجت روائی کرنا۔ (۲) کسی کو محتاج کرنا اور جو گھاس پانی سے بہت دور ہو اور اس تک پہنچنے کے لیے تکلیف اٹھانا پڑے تو اس کے متعلق کہا جاتا ہے اَطْلَبَ الْکَلَامئُ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الطَّالِبُ سورة الحج(22) 73
طَلَبًا سورة الكهف(18) 41
وَالْمَطْلُوْبُ سورة الحج(22) 73
يَطْلُبُهٗ سورة الأعراف(7) 54