Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगों! एक मिसाल पेश की जाती है। उसे ध्यान से सुनो, अल्लाह से हटकर तुम जिन्हें पुकारते हो वे एक मक्खी भी पैदा नहीं कर सकते। यद्यपि इस के लिए वे सब इकट्ठे हो जाएँ और यदि मक्खी उन से कोई चीज़ छीन ले जाए तो उस से वे उस को छुड़ा भी नहीं सकते। बेबस और असहाय रहा चाहने वाला भी (उपासक) और उस का अभीष्ट (उपास्य) भी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو!ایک مثال بیان کی جاتی ہے سو اسے غورسے سنو،یقیناوہ لوگ جنہیں تم اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہوایک مکھی بھی ہرگزپیدانہیں کریں گے اوراگرچہ وہ سب کے سب اس کے لیے جمع ہوجائیں اوراگرمکھی ان سے کچھ بھی چھین لے تواُسے اُس سے وہ چھڑا بھی نہیں سکتے طلب کرنے والابھی کمزور ہے اور جس سے طلب کیا گیا وہ بھی کمزور ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! ایک تمثیل بیان کی جاتی ہے تو اس کو توجہ سے سنو! جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، وہ ایک مکھی بھی پیدا کرسکنے پر قادر نہیں ہیں ، اگرچہ وہ اس کیلئے سب مل کر کوشش کریں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے تو وہ اس سے اس کو بچا بھی نہیں پائیں گے ۔ طالب اور مطلوب دونوں ہی ناتواں!

By Hussain Najfi

اے لوگو! ایک مثال دی جاتی ہے اسے غور سے سنو ۔ اللہ کو چھوڑ کر تم جن معبودوں کو پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے ۔ اگرچہ وہ سب کے سب اس کام کے لئے اکٹھے ہو جائیں ۔ اور اگر ایک مکھی ان سے کوئی چیز چھین کر لے جائے تو وہ اسے اس ( مکھی ) سے چھڑا نہیں سکتے ۔ طالب و مطلوب دونوں ہی کمزور و ناتواں ہیں ۔

By Moudoodi

لوگو ، ایک مثال دی جاتی ہے ، غور سے سنو ۔ جن معبودوں کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے ۔ بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے ۔ مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور ۔ 123

By Mufti Naeem

اے لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اس کو غور سے سنو ( وہ یہ کہ ) بے شک جن ( معبودانِ باطلہ ) کو تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا پکارتے ہو وہ ہرگز ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکے اگرچہ وہ اس کے لیے سب جمع ہوجائیں اور اگر ان سے مکھی کچھ چھین کرلے جائے تو وہ ہرگز اس سے اس چیز کو نہیں چھڑاسکتے ( کس قدر ) کمزور ہیں طلب ( عبادت ) کرنے والے ( بھی ) اور جن سے طلب ( عبادت ) کیاجائے ۔

By Mufti Taqi Usmani

لوگو ! ایک مثال بیان کی جارہی ہے اب اسے کان لگا کر سنو ! تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن جن کو دعا کے لیے پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے ، چاہے اس کام کے لیے سب کے سب اکٹھے ہوجائیں ، اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین کرلے جائے تو وہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے ۔ ایسا دعا مانگنے والا بھی بودا اور جس سے دعا مانگی جارہی ہے وہ بھی ۔

By Noor ul Amin

لوگو! تم سے ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے ذراغورسے سنوجن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہووہ اگر سارے اکھٹے بھی ہوجائیں توایک مکھی بھی پیدانہیں کرسکتے اور اگر مکھی ان سے کوئی چیزچھین لے جائے تواس سے چھڑابھی نہیں سکتے وہ چاہنے والابھی اور جس سے مدد طلب کی جا رہی ہے وہ دونوں کمزور ہیں

By Kanzul Eman

اے لوگو! ایک کہاوت فرمائی جاتی ہے اسے کان لگا کر سنو ( ف۱۸۵ ) وہ جنہیں اللہ کے سوا تم پوجتے ہو ( ف۱۸٦ ) ایک مکھی نہ بناسکیں گے اگرچہ سب اس پر اکٹھے ہوجائیں ( ف۱۸۷ ) اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین کرلے جائے ( ف۱۸۸ ) تو اس سے چھڑا نہ سکیں ( ف۱۸۹ ) کتنا کمزور چاہنے والا اور وہ جس کو چاہا ( ف۱۹۰ )

By Tahir ul Qadri

اے لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے سو اسے غور سے سنو: بیشک جن ( بتوں ) کو تم اﷲ کے سوا پوجتے ہو وہ ہرگز ایک مکھی ( بھی ) پیدا نہیں کرسکتے اگرچہ وہ سب اس ( کام ) کے لئے جمع ہو جائیں ، اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین کر لے جائے ( تو ) وہ اس چیز کو اس ( مکھی ) سے چھڑا ( بھی ) نہیں سکتے ، کتنا بے بس ہے طالب ( عابد ) بھی اور مطلوب ( معبود ) بھی