उन्होंने अल्लाह की क़द्र ही नहीं पहचानी जैसी कि उस की क़द्र पहचाननी चाहिए थी। निश्चय ही अल्लाह अत्यन्त बलवान, प्रभुत्वशाली है
انہوں نے اﷲ تعالیٰ کی قدرہی نہ کی جیسا کہ اُس کی قدرکاحق ہے،بے شک اﷲ تعالیٰ یقینابڑی قوت والا، سب پرغالب ہے۔
انہوں نے اللہ کی – جیسا کہ اس کا حق ہے – قدر نہیں پہچانی! بیشک اللہ قوی اور غالب ہے ۔
۔ ( آہ ) ان لوگوں نے اللہ کی اس طرح قدر نہیں کی جس طرح قدر کرنی چاہیے ۔ بےشک اللہ بڑا طاقتور ہے ( اور ) سب پر غالب ہے ۔
ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہی ہی ہے ۔
ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی جس طرح قدر کرنے کا حق تھا ( اس طرح ) قدر نہیں پہچانی ، بلاشبہ البتہ اللہ ( تعالیٰ ) زبردست ( اور ) غلبے والے ہیں ۔
ان لوگوں نے اللہ کی ٹھیک ٹھیک قدر ہی نہیں پہچانی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ قوت کا بھی مالک ہے ، اقتدار کا بھی مالک ۔
ان لوگوں نے اللہ کی قدر پہچانی ہی نہیں جیساکہ پہچاننا چاہیےتھی اللہ تعالیٰ بڑا طاقتور اور ہرچیزپرغالب ہے
اللہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہیے تھی ( ف۱۹۱ ) بیشک اللہ قوت والا غالب ہے ،
ان ( کافروں ) نے اﷲ کی قدر نہ کی جیسی اس کی قدر کرنا چاہئے تھی ۔ بیشک اﷲ بڑی قوت والا ( ہر چیز پر ) غالب ہے