अल्लाह फ़रिश्तों में से संदेशवाहक चुनता और मनुष्यों में से भी। निश्चय ही अल्लाह सब कुछ सुनता, देखता है
اﷲ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب فرماتاہے، یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
اللہ فرشتوں میں سے اپنے پیغامبر چنتا ہے ، جس طرح انسانوں میں سے چنتا ہے ۔ بیشک اللہ سننے والا ، دیکھنے والا ہے ۔
اللہ پیغام پہنچانے والے فرشتوں میں سے منتخب کر لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی ۔ بیشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ اللہ ﴿اپنے فرامین کی ترسیل کے لیے ﴾ ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے ، اور انسانوں میں سے بھی ۔ 124 وہ سمیع اور بصیر ہے ،
اللہ ( تعالیٰ ) فرشتوں اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب فرماتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے ( اور ) دیکھنے والے ہیں ۔
اللہ فرشتوں میں سے بھی اپنا پیغام پہنچانے والے منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی ۔ ( ٣٣ ) یقینا اللہ ہر بات سنتا ہر چیز دیکھتا ہے ۔
اللہ فرشتوں میں سے بھی اپناپیغام پہنچانے والے چن لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی بیشک اللہ سب کچھ سننے والا و دیکھنے والا ہے
اللہ چن لیتا ہے فرشتوں میں سے رسول ( ف۱۹۲ ) اور آدمیوں میں سے ( ف۱۹۳ ) بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،
اﷲ فرشتوں میں سے ( بھی ) اور انسانوں میں سے ( بھی اپنا ) پیغام پہنچانے والوں کو منتخب فرما لیتا ہے ۔ بیشک اﷲ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے