Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَجْسُ کے معنی صورت خفی کے ہیں اور تَوْجُّسٌ (تفعل) خفی آواز سننے کی کوشش کرنے کو کہتے ہیں اور اِیْجَاسٌ کے معنی دل میں کوئی بات محسوس کرنے کے ہیں۔چنانچہ فرمایا۔ (فَاَوۡجَسَ فِیۡ نَفۡسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی) (۲۰۔۶۷) (اس وقت) موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا۔لہذا وَجْسٌ اس حالت کو کہتے ہیں جو کسی (خطرہ) کے بعد دل میں پیدا ہوتی ہے اور جو چیز مبداء بنتی ہے اسے ھَاجِسٌ اور اس کے بعد کی حالت کو وَاجِسٌ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَاَوْجَسَ سورة طه(20) 67
فَاَوْجَسَ سورة الذاريات(51) 28
وَاَوْجَسَ سورة هود(11) 70