Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلذِّئْبُ: کے معنیٰ بھیڑیا کے ہیں اصل میں یہ ذِئْبٌ یعنی مہموز ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاکَلَہْ الذِّئْبْ) (۱۲۔۷) تو اسے بھیڑیا کھاگیا۔ اَرْضٌ مَذْئَ بَۃٌ: بہت بھیڑیوں والی سرزمین۔ ذِئِبَ فُلَانٌ۔ درگوسپنداں وے گرگ افتاد۔ تَذَائَ بَتِ الرِّیْحُ: ہوا ہر طرف سے چلی۔ یہ بھیڑیے کی آمد کے ساتھ تشبیہ کے طور پر بولا جاتا ہے۔ تَذَائَ بَتِ الرَّیْحُ: ہوا ہر طرف سے چلی یہ بھیڑیئے کی آمد کے ساتھ تشبیہ کے طور پر بولا جاتا ہے۔ تَذَائَ بْتُ لِلنَّاقَۃِ: اونٹنی کو بچے پر مہربان کرنے کیلئے بھیڑیئے کا روپ دھار لینا اور ہیئت کذائی میں مشابہت کے پیش نظر پالان کے پہلوؤں کے درمیان کی کشیدگی کو ذِئْبَۃٌ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الذِّئْبُ سورة يوسف(12) 13
الذِّئْبُ سورة يوسف(12) 14
الذِّئْبُ سورة يوسف(12) 17