Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वालिद ने कहाः मैं इससे ग़मगीन होता हूँ कि तुम उसको ले जाओ और मुझको अंदेशा है कि उसको कोई भेड़िया खा जाए जबकि तुम उससे ग़ाफ़िल हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس نے کہا: ’’یقینامجھے غم زدہ کرتی ہے یہ بات کہ تم اس کولے جاؤاورمیں ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھا جائے اورتم اس سے غافل ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: مجھے غم میں یہ چیز ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور ڈرتا ہوں کہ جب تم اس سے غافل ہو تو اس کو بھیڑیا کھا جائے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا تمہارا اسے اپنے ہمراہ لے جانا مجھے غمگین کرتا ہے اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ تم غفلت کرو اور اسے کوئی بھیڑیا کھا جائے ۔

By Moudoodi

11 باپ نے کہا تمہارا اسے لے جانا مجھے شاق گزرتا ہے اور مجھ کو اندیشہ ہے کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ پھاڑ کھائے جب کہ تم اس سے غافل ہو ۔

By Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ تمہارا اس کو لے جانا مجھے غم میں ڈالتا ہے اور مجھے یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں اس بھیڑیا نہ کھاجائے اور تم اس سے غافل ہی رہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

یعقوب نے کہا : تم اسے لے جاؤ گے تو مجھے ( اس کی جدائی کا ) غم ہوگا ۔ ( ٧ ) اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ کسی وقت جب تم اس کی طرف سے غافل ہو ، تو کوئی بھیڑیا اسے کھا جائے ۔ ( ٨ )

By Noor ul Amin

یعقوب نے کہا:اگرتم اسے لے جائوتوایک تومجھے ( اس کی جدائی کا ) غم ہوگادوسرا میں ڈرتاہوں کہ تم اس سے بے خبرہوجائوتواسے بھیڑیانہ کھا جائے

By Kanzul Eman

بولا بیشک مجھے رنج دے گا کہ اسے لے جاؤ ( ف۲۸ ) اور ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھالے ( ف۲۹ ) اور تم اس سے بےخبر رہو ( ف۳۰ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: بیشک مجھے یہ خیال مغموم کرتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ( اس خیال سے بھی ) خوف زدہ ہوں کہ اسے بھیڑیا کھا جائے اور تم اس ( کی حفاظت ) سے غافل رہو