Blog
Books
Search Quran
Lughaat

الْحَاجۃُ: اس چیز کی ضرورت کو کہتے ہیں جس کی دل میں محبت ہو اس کی جمع حَاجَاتٌ وحَوائِجٌ آتی ہے اور حَاجَ (ن) یَحُوْجُ وَاحْتَاجَ کے معنیٰ ضرورت مند ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اِلَّا حَاجَۃً فِیۡ نَفۡسِ یَعۡقُوۡبَ قَضٰہَا) (۱۲:۶۸) ہاں وہ یعقوب کے دل کی خواہش تھی جو انہوں نے پوری کی تھی۔ (حَاجَۃً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا …) (۵۹:۹) اور جو کچھ ان کو ملا اس سے کچھ خواہش۔ اَلْحَوجَائُ کے معنی حاجت ہی کے ہیں بعض نے کہا ہے کہ حَاجٌ ایک قسم کے کانٹے کو کہتے یہں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
حَاجَةً سورة يوسف(12) 68
حَاجَةً سورة مومن(40) 80
حَاجَةً سورة الحشر(59) 9