سَاغَ الشَّرَابُ فِی الحَلْقِ: کے معنیٰ شراب کے آسانی کے ساتھ حلق سے نیچے اتر جانا کے ہیں وَاَسَاغَہٗ کَذَا (افعال) کے معنیٰ حلق سے نیچے اتارنے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن میں ہے: (سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیۡنَ ) (۱۶:۶۶) پینے والوں کے لئے خوشگوار ہے۔ (وَ لَا یَکَادُ یُسِیۡغُہٗ ) (۱۴:۱۷) اور گلے سے نہیں اتار سکے گا۔ اور اسی سے استعارہ کے طور پر کہا جاتا ہے۔ سَوَّغْتُہٗ مَالًا میں نے اس کے لئے مال خوشگوار بنادیا یعنی مباح کردیا اور پھر اس کے ساتھ تشبیہ دے کر ُلَانٌ سَوْغُ اَخِیْہٖ کا محاورہ اس بچے کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو اپنے بھائی کے بعد جلدی ہی پیدا ہو (یہ مذکر و مؤنث دونوں کے حق میں بولا جاتا ہے۔)
Words | Surah_No | Verse_No |
سَاۗىِٕغًا | سورة النحل(16) | 66 |
سَاۗىِٕــغٌ | سورة فاطر(35) | 12 |
يُسِيْغُهٗ | سورة إبراهيم(14) | 17 |