Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاِسْتِفْزَازُ: ہلکا سمجھنا گھبرا دینا اور جگہ سے ہٹا دینا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡہُمۡ بِصَوۡتِکَ ) (۱۷:۶۴) اور ان میں سے جس کو بہکاسکے اپنی آواز سے بہکا تارہ۔ (فَاَرَادَ اَنۡ یَّسۡتَفِزَّہُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ ) (۱۷:۱۰۳) تو اس نے چاہا کہ انہیں گڑبڑا کر سرزمین (مصر) میں سے نکال دے۔ اور فَزَّنِیْ فُلَانٌ کے معنی ہیں: اس نے مجھے پریشان … کرکے میری جگہ سے ہٹادیا اور گائے کے بچہ کو فَزٌّ کہا جاتا یہ کیونکہ اس میں خفت یعنی سبکی پائی جاتی ہے جس طرح کہ اس میں عجلت (جلدبازی) کا تصور کرکے اسے عِجْلٌ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لَيَسْتَفِزُّوْنَكَ سورة بنی اسراءیل(17) 76
وَاسْتَفْزِزْ سورة بنی اسراءیل(17) 64
يَّسْتَفِزَّهُمْ سورة بنی اسراءیل(17) 103