उन में से जिस किसी पर तेरा बस चले उस के क़दम अपनी आवाज़ से उखाड़ दे। और उन पर अपने सवार और अपने प्यादे (पैदल सेना) चढ़ा ला। और माल और सन्तान में भी उन के साथ साझा लगा। और उन से वादे कर!" - किन्तु शैतान उन से जो वादे करता है वह एक धोखे के सिवा और कुछ भी नहीं होता। -
اور بہکادے ان میں سے جن کوتواپنی آوازسے بہکا سکے اوران پراپنے سوار اور اپنے پیادے چڑھالااور اُن کے مال اوراُن کی اولادمیں اُن کے ساتھ شریک ہو جا اور اُن سے وعدے کراورشیطان اُنہیں دھوکے کے سواکوئی وعدہ نہیں دیتا۔
اور ان میں سے جن پر تیرا بس چلے ، ان کو اپنے غوغاً سے گھبرالے ، ان پر اپنے سوار اور پیدل چڑھا لا ، مال اور اولاد میں ان کا ساجھی بن جا اور ان سے وعدہ کرلے! اور شیطان ان سے محض دھوکے ہی کے وعدے کرتا ہے ۔
اور ان میں سے جس پر تیرا قابو چلتا ہے اپنی پکار سے اسے ورغلا اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں سے چڑھائی کر اور ان کے مالوں اور اولاد میں شریک ہو جا ۔ اور ان سے وعدے کر ۔ اور شیطان تو دھوکے اور فریب کے سوا ان سے کوئی وعدہ کرتا ہی نہیں ہے ۔
تو جس جس کو اپنی دعوت سے پھسلا سکتا ہے پھسلا لے76 ، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا ، 77 مال اور اولاد میں ان کے ساتھ سا جھا لگا ، 78 اور ان کو وعدوں کے جال میں پھانس79 ۔ ۔ ۔ ۔ اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
اور ان میں سے جس جس پر تیرا قابو چلے اپنی آواز کی فسوں کاری ( جادو گری ) سے انہیں بہکاتا رِہ اور ان پر اپنے سواروں اور پیادہ دستوں ( پیدل فوج ) کو چڑھا کر لاتا رِہ اور ان کے مال و اولاد میں شریک ہوتا رِہ ( اپنا حصہ لگواتا رِہ ) اور ان سے ( جھوٹے ) وعدے کرتا رِہ اور شیطان ان سے جھوٹے ( مکر و فریب کے ) وعدے ہی کرتا ہے
اور ان میں سے جس جس پر تیرا بس چلے ۔ انہیں اپنی آواز سے بہکا لے ۔ ( ٣٥ ) اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کی فوج چڑھا لا ( ٣٦ ) اور ان کے مال اور اولاد میں اپنا حصہ لگا لے ، ( ٣٧ ) اور ان سے خوب وعدے کرلے ۔ اور ( حقیقت یہ ہے کہ ) شیطان ان سے جو وعدہ بھی کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔
اور ان میں سے توجسے آوازلگاکربہکاس کے بہکالے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھالا اور مال اور اولادمیں ان کا شریک بن جااوران سے اچھے اچھے وعدے کر اور شیطان جو وعدہ کرتا ہے وہ بس دھوکا ہی ہوتا ہے
اور ڈگا دے ( بہکادے ) ان میں سے جس پر قدرت پائے اپنی آواز سے ( ف۱٤۰ ) اور ان پر لام باندھ ( فوج چڑھا ) لا اپنے سواروں اور اپنے پیادوں کا ( ف۱٤۱ ) اور ان کا ساجھی ہو مالوں اور بچوں میں ( ف۱٤۲ ) اور انھیں وعدہ دے ( ف۱٤۳ ) اور شیطان انھیں وعدہ نہیں دیتا مگر فریب سے ،
اور جس پر بھی تیرا بس چل سکتا ہے تو ( اسے ) اپنی آواز سے ڈگمگا لے اور ان پر اپنی ( فوج کے ) سوار اور پیادہ دستوں کو چڑھا دے اور ان کے مال و اولاد میں ان کا شریک بن جا اور ان سے ( جھوٹے ) وعدے کر ، اور ان سے شیطان دھوکہ و فریب کے سوا ( کوئی ) وعدہ نہیں کرتا