"निश्चय ही जो मेरे (सच्चे) बन्दे हैं उन पर तेरा कुछ भी ज़ोर नहीं चल सकता।" तुम्हारा रब इस के लिए काफ़ी है कि अपना मामला उसी को सौंप दिया जाए
میرے بندوں پربلاشبہ تجھے کوئی غلبہ نہیں اورآپ کارب ہی کارساز کافی ہے۔
بیشک میرے اپنے بندوپں پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا! اور تیرا رب کارسازی کیلئے کافی ہے ۔
بے شک جو میرے خاص بندے ہیں ان پر تیرا کوئی قابو نہیں ہے اور کارسازی کیلئے آپ کا پروردگار کافی ہے ۔
یقینا میرے بندوں پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا ، 80 اور توکل کے لیے تیرا رب کافی ہے ۔ 81
بلاشبہ جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا غلبہ نہیں ہوسکتا اور ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ کا رب ( اپنے بندوں کا ) کارساز ہونے کے لیے کافی ہے
یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں ، ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا ۔ ( ٣٨ ) اور تیرا پروردگار ( ان کی ) رکھوالی کے لیے کافی ہے ۔
بلاشبہ میرے مخلص بندوں پر تیرا بس نہیں چلے گااور ( اے نبی آپ کے لئے ) آپ کے رب کاکار ساز ہونا کافی ہے
بیشک جو میرے بندے ہیں ( ف۱٤٤ ) ان پر تیرا کچھ قابو نہیں ، اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے کو ( ف۱٤۵ )
بیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا تسلط نہیں ہو سکے گا ، اور تیرا رب ان ( اﷲ والوں ) کی کارسازی کے لئے کافی ہے