اَلْمْخَافَتُہٗ وَالْخِفْتُ پوشیدہ گفتگو کرنا۔قرآن پاک میں ہے: (یَتَخَافَتْونَ بَیْنَھْمْ) (۲۰۔۱۰۳) وہ آپس میں آہستہ آہستہ کہیں گے۔ (وَ لَا تُخَافِتۡ بِہَا) (۱۷۔۱۱۰) اور نہ آہستہ۔ کسی شاعر نے کہا ہے(1) (۱۳۷) وَشَتَّانَ بَیْنَ الْجَھْرِ وَالْمَنْطَقِ الْخَفَتِ: کہ بلند اور پوشیدہ گفتگو میں بین فرق ہوتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تُخَافِتْ | سورة بنی اسراءیل(17) | 110 |
يَتَخَافَتُوْنَ | سورة القلم(68) | 23 |
يَّتَخَافَتُوْنَ | سورة طه(20) | 103 |