Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسِتْرُ: (مصدرن) اس کے اصل معنیٰ کسی چیز کو چھپا دینے کے ہیں سِتْرٌ وَسُتْرَۃٌ: ہر اس چیز کو کہتے ہیں جس سے کوئی چیز چھپائی جائے۔ قرآن پاک میں ہے: (لَّمۡ نَجۡعَلۡ لَّہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہَا سِتۡرًا) (۱۸:۹۰) جن کے لئے ہم نے اس (سورج) سے بچنے کے لئے کوئی اوٹ نہیں بنائی۔ (حِجَابًا مَّسۡتُوۡرًا) (۱۷:۴۵) ایک گاڑھا پردہ (حائل کردیتے ہیں۔) اَلْاِسْتِتَارُ: اس کے معنی چھپ جانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ مَا کُنۡتُمۡ تَسۡتَتِرُوۡنَ) (۴۱:۲۴) اور اس لئے نہ چھپتے تھے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَسْـتَتِرُوْنَ سورة حم السجدہ(41) 22
سِتْرًا سورة الكهف(18) 90
مَّسْتُوْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 45