Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلدَّکُ: (اسم) کے معنیٰ نرم اور ہموار زمین کے ہیں اور دَکَّہٗ (ن) دَکًّا کے معنیٰ کوٹ کر ہموار کرنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَّ حُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وَّاحِدَۃً ) (۶۹۔۱۴) اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھالئے جائیں گے۔پھر ایک بارگی توڑ کر برابر کردیئے جائیں گے۔ ( اِذَا دُکَّتِ الۡاَرۡضُ دَکًّا دَکًّا ) (1) (۸۹۔۲۱) یعنی زمین کوٹ کوٹ کر ہموار کردی جائے گی۔ (فَلَمَّا تَجَلّٰی رَبُّہٗ لِلۡجَبَلِ جَعَلَہٗ دَکًّا) (۷۔۴۳) جب ان کا پروردگار پہاڑ پر نمودار ہوا تو (تجلیٰ انوارِ ربانی نے) اس کو ریزہ ریزہ کردیا۔اور اسی سے دُکَّان ہے جس کے معنیٰ ہموار چبوترہ کے ہیں۔ اَلدَّکْدَاکُ: نرم ریت۔ اَرضٌ دَکَّائُ: ہموار زمین ج دُکٌّ۔ اور ہموار زمین کے ساتھ تشبیہ دے کر نَاقَۃٌ دَکَّائُ اس اونٹنی کو کہہ دیتے ہیں جس کو کوہان نہ ہو۔ (2)

Words
Words Surah_No Verse_No
دَكًّا سورة الأعراف(7) 143
دَكًّا سورة الفجر(89) 21
دَكًّا سورة الفجر(89) 21
دَكَّاۗءَ سورة الكهف(18) 98
دَكَّةً سورة الحاقة(69) 14
دُكَّتِ سورة الفجر(89) 21
فَدُكَّتَا سورة الحاقة(69) 14