उस ने कहा, "यह मेरे रब की दयालुता है, किन्तु जब मेरे रब के वादे का समय आ जाएगा तो वह उसे ढाकर बराबर कर देगा, और मेरे रब का वादा सच्चा है।"
: ’’ذو القرنین نے کہا : یہ میرے رب کی ایک رحمت ہے ،چنانچہ جب میرے رب کا وعدہ آئے گاتو وہ اسے ریزہ ریزہ کردے گا،اورمیرے رب کاوعدہ ہمیشہ سے سچا ہے
اس نے کہا: یہ میرے رب کا ایل فضل ہے ۔ پس جب میرے رب کے وعدے کا ظہور ہوگا ، اس کو ہموار کردے گا اور میرے رب کا وعدہ شدنی ہے ۔
ذوالقرنین نے کہا یہ میرے پرورگار کی رحمت ہے تو جب میرے پروردگار کے وعدے کے وقت آجائے گا تو وہ اسے ڈھا کر زمین کے برابر کر دے گا ۔ اور میرے پروردگار کا وعدہ برحق ہے ۔
ذوالقرنین نے کہا یہ میرے رب کی رحمت ہے ۔ مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئے گا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا ، 71 اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے ۔ 72
۔ ( ذوالقرنین نے ) فرمایا کہ یہ ( توفیق ) میرے رب کی طرف سے ایک رحمت ہے ، جب میرے رب کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو ریزہ ریزہ کردے گا اور میرے رب کا وعدہ حق ( سچا ) ہے ۔
ذوالقرنین نے کہا : یہ میرے رب کی رحمت ہے ( کہ اس نے ایسی دیوار بنانے کی توفیق دی ) پھر میرے رب نے جس وقت کا وعدہ کیا ہے جب وہ وقت آئے گا تو وہ اس ( دیوار ) کو ڈھا کر زمین کے برابر کردے گا ، ( ٥٠ ) اور میرے رب کا وعدہ بالکل سچا ہے ۔
ذوالقرنین کہنے لگا:’’یہ میرے رب کی رحمت ہے مگرجب میرے رب کاوعدہ آجائے گا تو وہ اسے ریزہ ریزہ کردے گا اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے
کہا ( ف۲۰۵ ) یہ میرے رب کی رحمت ہے ، پھر جب میرے رب کا وعدہ آئے گا ( ف۲۰٦ ) اسے پاش پاش کردے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے ( ف۲۰۷ )
۔ ( ذوالقرنین نے ) کہا: یہ میرے رب کی جانب سے رحمت ہے ، پھر جب میرے رب کا وعدۂ ( قیامت قریب ) آئے گا تو وہ اس دیوار کو ( گرا کر ) ہموار کردے گا ( دیوار ریزہ ریزہ ہوجائے گی ) ، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے