तो न तो वे (याजूज, माजूज) उसपर चढ़कर आ सकते थे और न वे उस में सेंध ही लगा सकते थे
پھرنہ ان میں یہ طاقت رہی کہ وہ اس پر چڑھیں اورنہ وہ اس میں سوراخ کرسکے۔
پس نہ تو وہ اس پر چڑھ ہی سکتے تھے اور نہ اس میں نقب ہی لگا سکتے تھے ۔
۔ ( چنانچہ یہ دیوار اتنی مضبوط بن گئی کہ ) یاجوج و ماجوج نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ ہی اس میں سرنگ لگا سکتے تھے ۔
﴿یہ بند ایسا تھا کہ﴾ یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آسکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کےلیے اور بھی مشکل تھا ۔
پھر ان ( یاجوج ماجوج ) میں یہ قدرت نہ رہی کہ ا س ( دیوار ) پر چڑھ ( کر اسے سرکر ) سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ میں سوراخ ( ہی ) کرسکیں ۔
چنانچہ ( وہ دیوار ایسی بن گئی کہ ) یاجوج ماجوج نہ اس پر چڑھنے کی طاقت رکھتے تھے ، اور نہ اس میں کوئی سوراخ بنا سکتے تھے ۔
پھر یاجو ج اور ماجوج نہ تواس کے اوپر چڑھ سکے اور نہ ہی اس میں سوراخ بناس کے
تو یاجوج و ماجوج اس پر نہ چڑھ سکے اور نہ اس میں سوراخ کرسکے ،
پھر ان ( یاجوج اور ماجوج ) میں نہ اتنی طاقت تھی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ اتنی قدرت پا سکے کہ اس میں سوراخ کر دیں