اَلظِّمْئُ دو مرتبہ پانی پینے کے درمیان وقفہ اَلظَّمَأُ پیاس جو اس وقفہ میں عارص ہو دراصل یہ ظَمِیئَ یَظْمَأُ فَھُوَ ظَمْآنٌ کا مصدر ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَنَّکَ لَا تَظۡمَؤُا فِیۡہَا وَ لَا تَضۡحٰی ) (۲۰:۱۱۹) اور یہ کہ نہ پیاسے رہو اور نہ دھوپ کھاؤ۔ (یَّحۡسَبُہُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَہٗ لَمۡ یَجِدۡہُ شَیۡئًا) (۲۴:۳۹) کہ پیاسا اسے پانی سمجھ کر اس کی طرف جاتا ہے مگر جب وہاں پہنچتا ہے تو کچھ نہیں پاتا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الظَّمْاٰنُ | سورة النور(24) | 39 |
تَظْمَؤُا | سورة طه(20) | 119 |
ظَمَاٌ | سورة التوبة(9) | 120 |