Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मुनासिब नहीं था मदीना वालों और अतराफ़ के देहातियों के लिए कि वे अल्लाह के रसूल को छोड़ कर पीछे बैठे रहें और न यह कि अपनी जानों को उनकी जान से अज़ीज़ रखें, यह इसलिए कि जो प्यास और थकान और भूख भी उनको अल्लाह की राह में लाहिक़ होती है और जो क़दम भी वे काफ़िरों को रंज पहुँचाने वाला उठाते हैं और जो चीज़ भी वे दुश्मन से छीनते हैं उनके बदले में उनके लिए एक नेकी लिख दी जाती है, बेशक अल्लाह नेकी करने वालों का अज्र ज़ाया नहीं करता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اہلِ مدینہ اور اردگرد کے دیہاتیوں کوزیبانہ تھاکہ وہ اﷲکے رسول سے پیچھے رہتے اورنہ یہ کہ وہ اپنی جانوں کو اس کی جان سے عزیزرکھتے یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں نہ کوئی پیاس اورنہ کوئی تھکاوٹ اور نہ کوئی بھوک اُنہیں پہنچتی ہے اورنہ وہ کوئی قدم رکھتے ہیں جو کافروں کوغصہ دلائے اورنہ وہ کسی دشمن سے کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں مگراس کے بدلے میں ان کے لئے ایک عملِ صالح لکھ دیاجاتاہے۔ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کااجرضائع نہیں کرتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اہلِ مدینہ اور اس کے گرد ونواح کے اعراب کیلئے روا نہ تھا کہ وہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کر پیچھے بیٹھ رہیں اور نہ یہ کہ اپنی جان کو اس کی جان سے عزیز رکھیں ۔ یہ اس لئے کہ جو پیاس ، تکان اور بھوک بھی خدا کی راہ میں ان کو لاحق ہوتی ہے اور جو قدم بھی وہ کفار کو رنج پہنچانے والا اٹھاتے ہیں اور جو چرکا بھی وہ کسی دشمن کو لگاتے ہیں ، ان سب کے بدلے میں ان کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی ہے ۔ اللہ خوب کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا ۔

By Hussain Najfi

مدینہ کے باشندوں اور صحرائی عربوں کے لیے یہ درست نہیں ہے کہ پیغمبر خدا کا ساتھ چھوڑ کر پیچھے بیٹھیں ۔ اور ان کی جان کی پرواہ نہ کرکے اپنی جانوں کی فکر میں لگ جائیں یہ اس لیے ہے کہ ان ( مجاہدین ) کو راہ خدا میں ( جو بھی مصیبت پیش آتی ہے ۔ وہ خواہ ) پیاس ہو ، جسمانی زحمت و مشقت ہو ، بھوک ہو ۔ یا کسی ایسے راستہ پر چلنا جو کافروں کے غم و غصہ کا باعث ہو یا دشمن کے مقابلہ میں کوئی کامیابی حاصل کرنا مگر یہ کہ ان تمام تکلیفوں کے عوض ان کے لیے ان کے نامۂ اعمال میں نیک عمل لکھا جاتا ہے یقینا اللہ نیکوکاروں کا اجر و ثواب ضائع نہیں کرتا ۔

By Moudoodi

مدینے کے باشندوں اور گردونواح کے بدویوں کو یہ ہرگز زیبا نہ تھا کہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کو گھر بیٹھے رہتے اور اس کی طرف سے بے پروا ہو کر اپنے اپنے نفس کی فکر میں لگ جاتے ۔ اس لیے کہ ایسا کبھی نہ ہوگا کہ اللہ کی راہ میں بھوک پیاس اور جسمانی مشقت کی کوئی تکلیف وہ جھیلیں ، اور منکرین حق کو جو راہ ناگوار ہے پر کوئی قدم وہ اٹھائیں ، اور کسی دشمن سے ﴿عداوتِ حق کا﴾ کوئی انتقام وہ لیں اور اس کے بدلے ان کے حق میں ایک عمل صالح نہ لکھا جائے ۔ یقیناً اللہ کے ہاں محسنوں کا حق الخدمت مارا نہیں جاتا ہے ۔

By Mufti Naeem

مدینے والوں اور اس کے آس پاس کے دیہایتوں کیلئے یہ مناسب ہی نہیں تھا کہ وہ رسول اﷲ ( ﷺ ) کے ساتھ جہاد میں نکلنے سے پیچھے رہ جائیں اور نہ بات مناسب تھی کہ وہ رسول ( ﷺ ) کی جان سے اپنی جانوں کو عزیز سمجھیں یہ اس وجہ سے کہ انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں جو کوئی پیاس یا تھکن یا بھوک پہنچتی ہے اور کفار کو غصہ دلانے والی جگہوں پر قدم رکھتے ہیں اور دشمن سے جو کوئی چیز مالیتے ہیں ان کے بدلے ان کیلئے نیک عمل لکھا جاتا ہے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

مدینہ کے باشندوں اور ان کے ارد گرد کے دیہات میں رہنے والوں کے لیے یہ جائز نہیں تھا کہ وہ اللہ کے رسول ( کا ساتھ دینے سے ) پیچھے رہیں ، اور نہ یہ جائز تھا کہ وہ بس اپنی جان پیاری سمجھ کر ان کی ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ) جان سے بے فکر ہوبیٹھیں ۔ یہ اس لیے کہ ان ( مجاہدین ) کو جب کبھی اللہ کے راستے میں پیاس لگتی ہے ، یا تھکن ہوتی ہے ، یا بھوک ستاتی ہے ، یا وہ کوئی ایسا قدم اٹھاتے ہیں جو کافروں کو گھٹن میں ڈالے ، یا دشمن کے مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ان کے اعمال نامے میں ( ہر ایسے کام کے وقت ) ایک نیک عمل ضرور لکھا جاتا ہے ۔ یقین جانو کہ اللہ نیک لوگوں کے کسی عمل کو بیکار جانے نہیں دیتا ۔

By Noor ul Amin

اہل مدینہ کے لئے اور ان کے دیہاتیوں کے لئےجو ان کے گردونواح میں بستے ہیں یہ مناسب نہیں تھاکہ وہ ( جہادمیں ) رسول اللہ سے پیچھے رہ جائیں اور اپنی جانوں کو آپ کی جان سے عزیز ترسمجھیں یہ اسلئے کہ مجاہدین اللہ کی راہ میں پیا س ، تھکان یابھوک کی یاجو بھی مصیبت جھیلتے ہیں یاکوئی ایسا امکان طے کرتے ہیں جو کافروں کو ناگوارہویادشمن سے وہ کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں توان کے لئے نیک عمل لکھ دیاجاتا ہے اللہ تعالیٰ یقینااچھے کام کرنے والوں کے اجرکو ضائع نہیں کرتا

By Kanzul Eman

مدینہ والوں ( ف۲۸۲ ) اور ان کے گرد دیہات والوں کو لائق نہ تھا کہ رسول اللہ سے پیچھے بیٹھ رہیں ( ف۲۸۳ ) اور نہ یہ کہ ان کی جان سے اپنی جان پیاری سمجھیں ( ف۲۸٤ ) یہ اس لیے کہ انہیں جو پیاس یا تکلیف یا بھوک اللہ کی راہ میں پہنچتی ہے اور جہاں ایسی جگہ قدم رکھتے ہیں ( ف۲۸۵ ) جس سے کافروں کو غیظ آئے اور جو کچھ کسی دشمن کا بگاڑتے ہیں ( ف۲۸٦ ) اس سب کے بدلے ان کے لیے نیک عمل لکھا جاتا ہے ( ف۲۸۷ ) بیشک اللہ نیکوں کا نیگ ( اجر ) ضائع نہیں کرتا ،

By Tahir ul Qadri

اہلِ مدینہ اور ان کے گرد و نواح کے ( رہنے والے ) دیہاتی لوگوں کے لئے مناسب نہ تھا کہ وہ رسول اﷲ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے ( الگ ہو کر ) پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ ان کی جانِ ( مبارک ) سے زیادہ اپنی جانوں سے رغبت رکھیں ، یہ ( حکم ) اس لئے ہے کہ انہیں اﷲ کی راہ میں جو پیاس ( بھی ) لگتی ہے اور جو مشقت ( بھی ) پہنچتی ہے اور جو بھوک ( بھی ) لگتی ہے اور جو کسی ایسی جگہ پر چلتے ہیں جہاں کاچلنا کافروں کو غضبناک کرتا ہے اور دشمن سے جو کچھ بھی پاتے ہیں ( خواہ قتل اور زخم ہو یا مالِ غنیمت وغیرہ ) مگر یہ کہ ہر ایک بات کے بدلہ میں ان کے لئے ایک نیک عمل لکھا جاتا ہے ۔ بیشک اللہ نیکوکاروں کا اَجر ضائع نہیں فرماتا