Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो छोटा या बड़ा ख़र्च उन्होंने किया और जो मैदान उन्होंने तय किए वे सब उनके लिए लिखा गया; ताकि अल्लाह उनके अमल का अच्छे से अच्छा बदला दे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورنہ وہ کوئی چھوٹاخرچ کرتے ہیں اورنہ کوئی بڑا،اورنہ کوئی وادی وہ طے کرتے ہیں مگروہ ان کے لیے لکھ دیاجاتاہے تاکہ اﷲ تعالیٰ انہیں بہترین جزادے جووہ عمل کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی چھوٹا اور بڑا انفاق وہ کرتے ہیں اور جو وادی بھی وہ قطع کرتے ہیں ، سب ان کیلئے لکھا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کو ان کے عمل کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

By Hussain Najfi

اسی طرح وہ راہِ خدا میں کوئی تھوڑا یا بہت مال خرچ نہیں کرتے اور نہ کوئی وادی ( میدان ) طئے کرتے ہیں مگر یہ کہ ان کے لئے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کی کار گزاریوں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

By Moudoodi

اسی طرح یہ بھی کبھی نہ ہوگا کہ ﴿راہِ خدا میں﴾ تھوڑا یا بہت کوئی خرچ وہ اٹھائیں اور ﴿ سعیِ جہاد میں﴾ کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھ نہ لیا جائے تاکہ اللہ ان کے اس اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطا کرے ۔

By Mufti Naeem

اور وہ ( مجاہدین ) جو کچھ چھوٹا بڑا خرچہ کرتے ہیں اور جس کسی میدان کو طے کرتی ہیں تو یہ ( تمام کام ) ان کیلئے لکھ لیے جاتے ہیں تاکہ جو کچھ انہوں نے کیا اﷲ ( تعالیٰ ) اس کا اچھے سے اچھا بدلہ انہیں عطا فرمائے ۔

By Mufti Taqi Usmani

نیز وہ جو کچھ ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرتے ہیں ، چاہے وہ خرچ چھوٹا ہو یا بڑا ، اور جس کسی وادی کو وہ پار کرتے ہیں ، اس سب کو ( ان کے اعمال نامے میں نیکی کے طور پر ) لکھا جاتا ہے ، تاکہ اللہ انہیں ( ہر ایسے عمل پر ) وہ جزا دے جو ان کے بہترین اعمال کے لیے مقرر ہے ۔ ( ٩٧ )

By Noor ul Amin

نیز ( یہ مجاہدین ) جو بھی تھوڑایازیادہ خرچ کرتے ہیں یاکوئی وادی طے کرتے ہیں تویہ چیزیں ان کے حق میں لکھ دی جاتی ہیں تاکہ اللہ انہیں ان کے اعمال کابہترصلہ عطاکرےجو وہ کرتے رہے

By Kanzul Eman

اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں چھوٹا ( ف۲۸۸ ) یا بڑا ( ف۲۸۹ ) اور جو نالا طے کرتے ہیں سب ان کے لیے لکھا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کے سب سے بہتر کاموں کا انہیں صلہ دے ( ف۲۹۰ )

By Tahir ul Qadri

اور نہ یہ کہ وہ ( مجاہدین ) تھوڑا خرچہ کرتے ہیں اور نہ بڑا اور نہ ( ہی ) کسی میدان کو ( راہِ خدا میں ) طے کرتے ہیں مگر ان کے لئے ( یہ سب صرف و سفر ) لکھ دیا جاتا ہے تاکہ اللہ انہیں ( ہر اس عمل کی ) بہتر جزا دے جو وہ کیا کرتے تھے