طَفِقَ یَفْعَلُ کَذَا: وہ ایسا کرنے لگا یہ اَخَذَ یَفْعَلُ کی طرح (کسی کام کے شروع کرنے کا معنی دیتا) ہے اور ہمیشہ کلام مثبت میں استعمال ہوتا ہے لہٰذا مَاطَفِقَ کَذَا کہنا جائز نہیں ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ ) (۳۸:۳۳) پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ (وَ طَفِقَا یَخۡصِفٰنِ) (۲۲:۱۲۱) اور وہ لگے چپکانے۔