زَیتٌ وَزَیْتُونَہگ مثل شَجر وَشَجرۃ: ایک مشہور درخت کا نام ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (زَیۡتُوۡنَۃٍ لَّا شَرۡقِیَّۃٍ وَّ لَا غَرۡبِیَّۃٍ) (۲۴:۳۵) زیتون کے درخت سے روشن ہورہا ہے۔ جو نہ شرقی ہے اور نہ غربی۔ اَلزَّیتُ: زیتون کے تیل کو بھی کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (َّکَادُ زَیۡتُہَا یُضِیۡٓءُ ) (۲۴:۳۵) قریب ہے کہ اس کا تیل روشنی کرے۔ اور زَاتَ طَعَامَہٗ کے معنیٰ ہیں اس نے طعام میں زیتون کا تیل ڈالا جیسے سَمِنَہٗ اور دَھَنَہٗ بِہٖ کی طرف زَاتَ رَأْسَہٗ کا محاورہ بھی استعمال ہوتا جس کے معنیٰ ہیں۔ (اس نے سر پر تیل لگایا) اور اِزْدَاتَ بمعنیٰ اِدَّھَنَ کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
زَيْتُهَا | سورة النور(24) | 35 |
زَيْتُوْنَةٍ | سورة النور(24) | 35 |
وَالزَّيْتُوْنَ | سورة الأنعام(6) | 141 |
وَالزَّيْتُوْنَ | سورة النحل(16) | 11 |
وَالزَّيْتُوْنِ | سورة التين(95) | 1 |
وَّزَيْتُوْنًا | سورة عبس(80) | 29 |
وَّالزَّيْتُوْنَ | سورة الأنعام(6) | 99 |