Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلْفَقْدُ کے معنی ہیں کسی چیز کے وجود کے بعد اس کا نہ پایا جانا … اور یہ عَدَمٌ سے اخص ہے کیونکہ عَدَمٌ فَقَدٌ کو بھی کہتے ہیں۔ اور کسی چیز کے سرے سے موجود نہ ہونے کو بھی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (مَّا ذَا تَفۡقِدُوۡنَ …… قَالُوۡا نَفۡقِدُ صُوَاعَ الۡمَلِکِ ) (۱۲:۷۱-۷۲) تمہاری کیا چیز کھوئی گئی ہیں؟ وہ بولے کہ بادشاہ کے پانی پینے کا گلاس کھویا گیا۔ اور تَفَقُّدٌ کے معنی تعہد یعنی کسی چیز کی دیکھ بھال کرنے کے ہیں لیکن اصل میں تَفَقُّدٌ کے معنی کسی چیز کے گم ہونے کو معلوم کرلینے کے ہیں اور تَعَھُّدٌ کے معنی عہد متقدم (پرانی ملاقات) کو پہچان لینے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَتَفَقَّدَ الطَّیْرَ) (۳۷:۲) انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا۔ اور فَاقَدٌ اس عورت کو کہا جاتا ہے جس کا لڑکا یا خاوند فوت ہوگیا ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَفْقِدُوْنَ سورة يوسف(12) 71
نَفْقِدُ سورة يوسف(12) 72
وَتَفَقَّدَ سورة النمل(27) 20

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220