Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस ने पक्षियों की जाँच-पड़ताल की तो कहा, "क्या बात है कि मैं हुदहुद को नहीं देख रहा हूँ, (वह यहीं कहीं है) या ग़ायब हो गया है?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورسلیمان نے پرندوں کاجائزہ لیا تو کہا: ’’کیا بات ہے میں ہُدہُد کونہیں دیکھتا؟یاوہ غائب ہونے والوں میں سے ہے؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اس نے پرندوں کی فوج کا جائزہ لیا تو بولا کہ کیا بات ہے ، میں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں؟ ( وہ موجود ہے ) یا غیر حاضروں میں ہے؟

By Hussain Najfi

اور سلیمان ( ع ) نے ( ایک دن ) پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا کیا بات ہے کہ میں ہُدہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ کہیں غائب ہے؟

By Moudoodi

﴿ایک اور موقع پر﴾ سلیمان ( علیہ السلام ) نے پرندوں کا جائزہ 27 لیا اور کہا ” کیا بات ہے کہ میں فلاں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے؟

By Mufti Naeem

اور ( ایک دفعہ ) انہوں نے پرندوں ( کے لشکر ) کا جائزہ لیا ، پس فرمایا کیا بات ہے کہ میں ( فلاں ) ہدہد ( پرندہ ) کو نہیں دیکھ رہا ہوں یا وہ غائب ہونے والوں میں سے ہے؟

By Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے ( ایک مرتبہ ) پرندوں کی حاضری لی تو کہا : کیا بات ہے ، مجھے ہدہد نظر نہیں آرہا ، کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے؟

By Noor ul Amin

( پھرایک موقع پر ) سلیمان نے پر ندوں کا جائزہ لیاتوکہنے لگے:’’ کیا بات ہے مجھے ہدہدنظرنہیں آرہا کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے

By Kanzul Eman

اور پرندوں کا جائزہ لیا تو بولا مجھے کیا ہوا کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا یا وہ واقعی حاضر نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور سلیمان ( علیہ السلام ) نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے: مجھے کیا ہوا ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھ پا رہا یا وہ ( واقعی ) غائب ہو گیا ہے