Blog
Books
Search Quran
Lughaat

غَسَلْتُ الشَّیْئَ غُسْلًا: کے معنی کسی چیز پر پانی بہاکر اسے میل کچیل سے پاک کرنے کے ہیں۔ اسی سے غُسْلٌ اسم ہے اور غِسْلٌ وہ چیز ہے جس کے ساتھ کپڑے کو دھویا یا نہایا جاتا ہے (جیسے صابن وغیرہ) قرآن پاک میں ہے۔ (فَاغۡسِلُوۡا وُجُوۡہَکُمۡ وَ اَیۡدِیَکُمۡ … الاٰیۃ) (۵:۶) تو اپنے چہرے اور کہنیوں تک ہاتھ دھولیا کرو۔ اَلْاِغْتِسَالُ (افتعال) کے معنی نہانے اور تمام بدن کو دھونے کے ہیں۔ قرآن میں ہے۔ (حَتّٰی تَغۡتَسِلُوۡا) (۴:۴۳) جب تک کہ غسل نہ کرو۔ اَلْمُغْتَسَلُ: نہانے کی جگہ یا نہانے کا پانی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (ہٰذَا مُغۡتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ) (۳۸:۴۲) یہ چشمہ نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو شیریں ہے۔ اَلْغِسْلِیْنُ کے معنی دوزخیوں کے اجسام کا غسالہ (پیپ) کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِیۡنٍ ) (۶۹:۳۶) اور نہ پیپ کے سوا ان کے لیے کھانا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَغْتَسِلُوْا سورة النساء(4) 43
غِسْلِيْنٍ سورة الحاقة(69) 36
فَاغْسِلُوْا سورة المائدة(5) 6
مُغْتَسَلٌۢ سورة ص(38) 42