ऐ ईमान वालो! जब तुम नशे की हालत में हो तो उस वक़्त तक नमाज़ के क़रीब भी न जाना जब तक तुम जो कुछ कह रहे हो उसे समझने न लगो, और न ही जनाबत की हालत में जब तक कि ग़ुस्ल न कर लो सिवाए इसके कि तुम मुसाफ़िर हो, और अगर तुम बीमार हो या सफ़र पर हो या तुम में से कोई इस्तिंजा करके आया हो या तुम ने औरतों को छुआ हो, फिर तुम को पानी न मिले तो पाक मिट्टी से तयम्मुम कर लो और अपने चेहरों और हाथों का (उस मिट्टी से) मसह कर लो, बेशक अल्लाह बड़ा मुआफ़ करने वाला, बड़ा बख़्शने वाला है।
اے لوگو جو ایمان لائے ہو!تم نمازکے قریب بھی نہ جاؤاس حال میں کہ تم نشے میں ہو یہاں تک کہ تم جان لوجو کچھ تم کہتے ہواورنہ ہی جنابت کی حالت میں مگر راستہ عبورکرنے والے ہو، یہاں تک کہ تم غسل کرلواوراگرتم بیمارہویا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یاتم نے عورتوں سے مباشرت کی ہوپھر تم پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرو،پھراپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرویقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بہت معاف کرنے والا،بے حدبخشنے والاہے۔
اے ایمان والو! نشے کے حال میں نماز کے پاس نہ جایا کرو ، یہاں تک کہ جو کچھ تم زبان سے کہتے ہو ، اس کو سمجھنے لگو اور جنابت کی حالت میں ، مگر یہ کہ بس گذر جانا پیش نظر ہو ، یہاں تک کہ غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرور سے آئے یا عورتوں سے ہم صحبت ہوا ہو ، پھر پانی میسر نہ آئے تو کوئی پاک جگہ دیکھو اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کرلو ۔ بیشک اللہ درگذر کرنے والا ، بخشنے والا ہے ۔
اے ایمان والو ۔ نماز کے قریب مت جاؤ جبکہ نشہ کی حالت میں ہو یہاں تک کہ ( نشہ اتر جائے اور ) تمہیں معلوم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ اور نہ ہی جنابت کی حالت میں ( نماز کے قریب جاؤ ) یہاں تک کہ غسل کر لو ۔ الا یہ کہ تم راستے سے گزر رہے ہو ( سفر میں ہو ) ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کے آئے ۔ یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پھر پاک مٹی سے تیمم کر لو ۔ کہ ( اس سے ) اپنے چہروں اور ہاتھوں کے کچھ حصہ پر مسح کرلو ۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے ، بڑا بخشنے والا ہے ۔
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ ۔ 65 نماز اس وقت پڑھنی چاہیے جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو ۔ 66 اور اسی طرح جَنابت کی حالت 67 میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ غسل نہ کر لو ، اِلّا یہ کہ راستہ سے گزرتے ہو ۔ 68 اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو ، یا سفر میں ہو ، یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے ، یا تم نے عورتوں سے لَمس کیا ہو ، 69 اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو ، 70 بے شک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے ۔
اے ایمان والو!تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ جو کچھ کہتے ہو اسے سمجھنے لگو ۔ اور نہ ناپاکی کی حالت میں یہاں تک کہ غسل کرلو سوائے اس کے کہ راستہ گزرنے والے ہو اور اگر تم بیاد ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہوکر آیا ہو یا بیویوں سے ہمبستری کی ہو پھر تم کو پانی ن ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو اس طرح کہ اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلیا کرو بیشک اﷲ تعالیٰ معاف فرمانے والے بخشنے والے ہیں ۔
اے ایمان والو ! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز کے قریب بھی نہ جانا جب تک تم جو کچھ کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو ۔ ( ٣٢ ) اور جنابت کی حالت میں بھی جب تک غسل نہ کرلو ، ( نماز جائز نہیں ) الا یہ کہ تم مسافر ہو ( اور پانی نہ ملے تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہو ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو ، پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو ، اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا ( اس مٹی سے ) مسح کرلو ۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے ۔
اے ایمان والو!نشے کی حالت میں نماز کے قریب مت جائوحتیٰ کہ تمہیں معلوم ہو سکے کہ تم نماز میں کیا کہہ رہے ہو اور نہ ہی حالت جنابت میں نہائے بغیرنماز کے قریب جائو ، ماسو ا ئے یہ کہ وہ سفرطے کررہاہواوراگربیمارہویاحالتِ سفرمیں ہویا تم میں سے کوئی شخص حا جت رفع کر کے آئے یاتم نے اپنی بیویوں کو چھواہوپھرتمہیں پانی نہ ملے توتم پاک مٹی سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرلو ( اور نمازاداکرلو ) یقینااللہ تعالیٰ نرمی سے کام لینے والا اور بخشنے والا ہے
اے ایمان والو! نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ ( ف۱۲٦ ) جب تک اتنا ہوش نہ ہو کہ جو کہو اسے سمجھو اور نہ ناپاکی کی حالت میں بےنہائے مگر مسافری میں ( ف۱۲۷ ) اور اگر تم بیمار ہو ( ف۱۲۸ ) یا سفر میں یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو ( ف۱۲۹ ) یا تم نے عورتوں کو چھوا ( ف۱۳۰ ) اور پانی نہ پایا ( ف۱۳۱ ) تو پاک مٹی سے تیمم کرو ( ف۱۳۲ ) تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا مسح کرو ( ف۱۳۳ ) بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ،
اے ایمان والو! تم نشہ کی حالت میں نماز کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ تم وہ بات سمجھنے لگو جو کہتے ہو اور نہ حالتِ جنابت میں ( نماز کے قریب جاؤ ) تا آنکہ تم غسل کر لو سوائے اس کے کہ تم سفر میں راستہ طے کر رہے ہو ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے لوٹے یا تم نے ( اپنی ) عورتوں سے مباشرت کی ہو پھر تم پانی نہ پاسکو تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو پس اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر مسح کر لیا کرو ، بیشک اللہ معاف فرمانے والا بہت بخشنے والا ہے