उस रोज़ तमन्ना करेंगे वे लोग जिन्होंने इनकार किया और पैग़म्बरों की नाफ़रमानी की कि काश! ज़मीन उन पर बराबर कर दी जाए, और वे अल्लाह से कोई बात छुपा न सकेंगे।
جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفرکیااوررسول کی نافرمانی کی،تمناکریں گے کہ کاش! ان پر زمین برابرکردی جائے اور اﷲ تعالیٰ سے وہ کوئی بات بھی چھپا نہ سکیں گے۔
اس دن وہ لوگ ، جنہوں نے کفر کیا اور جنہوں نے رسول کی نافرمانی کی ، تمنا کریں گے: کاش! ان کے سمیت زمین برابر کردی جائے اور اس دن خدا سے کوئی بات بھی چھپا نہ سکیں گے ۔
اس دن کافر اور پیغمبر کے نافرمان تمنا کریں گے کہ کاش وہ زمین کے برابر کر دیئے جاتے ۔ اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے ۔
اس وقت وہ سب لوگ جنہوں نے رسول کی بات نہ مانی اور اس کی نافرمانی کرتے رہے ، تمنا کریں گے کہ کاش زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائیں ۔ وہاں یہ اپنی کوئی بات اللہ سے نہ چھپا سکیں گے ۔ ؏٦
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی اس رو ز تمنا کریں گے کہ کاش ان پر زمین برابر کردی جائے اور وہ اﷲ تعالیٰ سے کوئی بات نہیں چھپا سکیں گے ۔
جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے اور رسول کے ساتھ نافرمانی کا رویہ اختیار کیا ہے ، اس دن وہ یہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں زمین ( میں دھنسا کر اس ) کے برابر کردیا جائے اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے ۔
اس دن جن لوگوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی ہوگی یہ تمناکرینگے کہ کاش زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سماجائیں اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپانہ سکیں گے
اس دن تمنا کریں گے وہ جنہوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی کاش انہیں مٹی میں دبا کر زمین برابر کردی جائے ، اور کوئی بات اللہ سے نہ چھپاسکیں گے ( ف۱۲۵ )
اس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی نافرمانی کی ، آرزو کریں گے کہ کاش ( انہیں مٹی میں دبا کر ) ان پر زمین برابر کر دی جاتی ، اور وہ اللہ سے کوئی بات نہ چھپا سکیں گے