फिर उस वक़्त क्या हाल होगा जब हम हर उम्मत में से एक गवाह लाएंगे और आपको उन लोगों के ऊपर गवाह बनाकर खड़ा करेंगे।
پھرکیاحال ہوگاجب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ لائیں گے اورآپ کوان پرگواہ لائیں گے۔
اس دن ان کا کیا حال ہوگا ، جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور تم کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر کھڑا کریں گے!
اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے ۔
پھر سوچو کہ اس وقت یہ کیا کریں گے جب ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں ﴿یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو﴾ گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے ۔ 64
پس اسوقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک ایک گواہ کو حاضر کریں گے اور ان سب پر آپ ( ﷺ ) کو بطور گواہ پیش کریں گے ۔
پھر ( یہ لوگ سوچ رکھیں کہ ) اس وقت ( ان کا ) کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے اور ( اے پیغمبر ) ہم تم کو ان لوگوں کے خلاف گواہ کے طور پر پیش کریں گے؟ ( ٣١ )
بھلااس وقت کیا حال ہوگاجب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے پھران پر ( اے نبی ) آپکوگواہ بنا دینگے
تو کیسی ہوگی جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں ( ف۱۲۳ ) اور اے محبوب! تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بناکر لائیں ( ف۱۲٤ )
پھر اس دن کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور ( اے حبیب! ) ہم آپ کو ان سب پر گواہ لائیں گے