اَلْمَرْحُ کے معنی ہیں: بہت زیادہ اور شدت کی خوشی جس میں انسان اترانے لگ جائے، قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا) (۱۷۔۳۷) اور زمین پر اکڑ کر (اور اٹھلاکر) مت چل۔ اس میں ایک قرأت مَرِحًا بمعنی فَرِحًا بھی ہے۔ مَرْحی: یہ کلمہ تعجب ہے ( اور اَحْسَنْتَ یا اَصَبْتَ کی جگہ استعمال ہوتا ہے) یعنی خوب کیا کہنے ہیں!۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَمْرَحُوْنَ | سورة مومن(40) | 75 |
مَرَحًا | سورة بنی اسراءیل(17) | 37 |
مَرَحًا | سورة لقمان(31) | 18 |