"यह इसलिए कि तुम धरती में नाहक़ मग्न थे और इसलिए कि तुम इतराते रहे हो
یہ اس لیے ہوا کہ تم زمین میں ناحق خوش ہوتے تھے اور اس لیے کہ تم اکڑتے تھے۔
یہ اس سبب سے کہ تم زمین میں ناحق اتراتے اور اکڑتے رہے ۔
یہ اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق خوش ہوا کرتے تھے اور ( اپنے مال و اقتدار پر ) اِترایا کرتے تھے ۔
ان سے کہا جائے گا یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اس پر اتراتے تھے 104 ۔
یہ ( سزا ) اس وجہ سے ہے کہ تم زمین میں ناحق طریقے سے خوشیاں مناتے تھے اور س وجہ سے کہ تم فخر کیا کرتے تھے
ان سے یہ پہلے ہی کہہ دیا گیا ہوگا کہ : یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ تم زمین میں ناحق بات پر اترایا کرتے تھے اور اس لیے کہ تم زمین میں اکڑ دکھاتے تھے ۔
تمہارایہ انجام اس وجہ سے ہے کہ تم کسی معقول وجہ کے بغیرزمین میں پھولے نہ سماتے تھے اور اکڑ اکڑ کر چلتے تھے
یہ ( ف۱۵۷ ) اس کا بدلہ ہے جو تم زمین میں باطل پر خوش ہوتے تھے ( ف۱۵۸ ) اور اس کا بدلہ ہے جو تم اتراتے تھے ، (
یہ ( سزا ) اس کا بدلہ ہے کہ تم زمین میں ناحق خوشیاں منایا کرتے تھے اور اُس کا بدلہ ہے کہ تم اِترایا کرتے تھے