Blog
Books
Search Quran
Lughaat

سَقْفُ الْبَیتِ: مکان کی چھت کو کہتے ہیں اس کی جمع سُقُفٌ ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (لِبُیُوۡتِہِمۡ سُقُفًا مِّنۡ فِضَّۃٍ ) (۴۳:۳۳) (ہم) ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتے۔ اور آیت کریمہ: (وَ السَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِ ) (۵۲:۵) اور اونچی چھت کی (قسم) میں مراد آسمان ہے جیساکہ آیت: (وَ جَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا) (۲۱:۳۲) میں آسمان کو محفوظ چھت فرمایا ہے۔ اور ہر وہ جگہ جو مُسَقَّف ہو اسے سقیفہ کہا جاتا ہے۔ جیسے صُفَّۃٌ (چبوترہ) مکان وغیرہ۔ اور چھت کے ساتھ تشبیہ دے کر ہر اس لمبی چیز کو جس میں خم سا پایا جائے سَقْفٌ کہہ دیتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
السَّقْفُ سورة النحل(16) 26
سَقْفًا سورة الأنبياء(21) 32
سُقُفًا سورة الزخرف(43) 33
وَالسَّقْفِ سورة الطور(52) 5