उनसे पहले लोगों ने भी मक्र किया था (आख़िर) अल्लाह ने उन (के मंसूबों) की इमारतों को जड़ों से उखाड़ दिया और उन (के सरों) पर (उनकी) छतें ऊपर से गिर पड़ीं और उनके पास अज़ाब वहाँ से आ गया जहाँ का उन्हें वह्म व गुमान भी न था।
یقیناان لوگوں نے خفیہ تدبیریں کیں جو ان سے پہلے تھے ،تواﷲ تعالیٰ بنیادوں سے اُن کی عمارت کو آیا،پس ان کے اوپرسے چھتیں ان پرگرپڑیں اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیاجہاں سے وہ سوچتے نہیں تھے۔
ان سے پہلے والوں نے بھی چالیں چلیں تو خدا نے ان کی عمارت بنیاد سے اکھیڑ دی ، پس ان کے اوپر سے ان پر چھت آپڑی اور ان پر عذاب وہاں سے آیا ، جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا ۔
جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں انہوں نے بھی ( دعوتِ حق کے خلاف ) مکاریاں کی تھیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کی ( مکاریوں والی ) عمارت بنیاد سے اکھیڑ دی اور اس کی چھت اوپر سے ان پر آپڑی اور ان پر اس طرف سے عذاب آیا جدھر سے ان کو وہم و گمان بھی نہ تھا ۔
ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ ﴿ حق کو نیچا دکھانے کے لیے﴾ ایسی ہی مکاریاں کر چکے ہیں ، تو دیکھ لو کہ اللہ نے ان کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آرہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا ان کو گمان تک نہ تھا ۔
بالتحقیق ان سے پہلے والے لوگوں نے بھی بڑی مکاریاں کی تھیں پس اللہ تعالیٰ نے ان کے ( مکاریوںکے ) گھروں کوجڑوں سے اکھاڑ پھینکا پھر ان کے اوپر سے چھت بھی ان پر گر گئی اوراس رخ سے ان پر عذاب آیا جہاں سے ان کو وہم وگمان بھی نہیں تھا
ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کے منصوبے بنائے تھے ۔ پھر ہوا یہ کہ ( منصوبوں کی ) جو عمارتیں انہوں نے تعمیر کی تھیں ، اللہ تعالیٰ نے انہیں جڑ بنیاد سے اکھاڑ پھینکا ، پھر ان کے اوپر سے چھت بھی ان پر آگری ، اور ان پر عذاب ایسی جگہ سے آدھمکا جس کا انہیں احساس تک نہیں تھا ۔
ان سے پہلے بھی لوگ چالیں چلتے رہے ہیں پھر اللہ نے ان کے مکرکی عمارت کو بنیادوں سے اکھاڑپھینکااور اوپرسے چھت کو بھی ان پر گرا دیااورانہیں عذاب ایسی جگہ سے آیا جہاں سے ان کاوہم وگمان بھی نہ تھا
بیشک ان سے اگلوں نے ( ف٤٤ ) فریب کیا تھا تو اللہ نے ان کی چنائی کو نیو سے ( تعمیر کو بنیاد ) سے لیا تو اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور عذاب ان پر وہاں سے آیا جہاں کی انھیں خبر نہ تھی ( ف٤۵ )
بیشک اُن لوگوں نے ( بھی ) فریب کیا جو اِن سے پہلے تھے تو اللہ نے اُن ( کے مکر و فریب ) کی عمارت کو بنیادوں سے اکھاڑ دیا تو ان کے اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور ان پر اس طرف سے عذاب آپہنچا جس کا اُنہیں کچھ خیال بھی نہ تھا