फिर क़यामत के दिन अल्लाह उनको रुसवा करेगा और कहेगा कि मेरे वे शरीक कहाँ हैं जिनके लिए तुम झगड़ा किया करते थे, जिनको इल्म दिया गया था वे कहेंगे कि आज रुसवाई और अज़ाब है काफ़िरों पर।
پھرقیامت کے دن وہ اُن کورسواکرے گااورکہے گاکہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑاکیاکرتے تھے؟جن لوگوں کوعلم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ یقیناآج کے دن رسوائی اوربرُائی کافروں پرہے۔
پھر قیامت کے دن اللہ ان کو رسوا کرے گا اور پوچھے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں ، جن کی حمایت میں تم لڑتے تھے؟ جن کو علم عطا ہوا وہ پکار اٹھیں گے کہ آج رسوائی اور بدبختی کافروں پر ہے!
پھر قیامت کے دن وہ ( اللہ ) انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور کہے گا کہ ( بتاؤ ) کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کے بارے میں تم ( اہلِ حق سے ) لڑا جھگڑا کرتے تھے ( اس وقت ) وہ لوگ کہیں گے جن کو ( حقیقت کا ) علم دیا گیا تھا کہ آج کے دن رسوائی اور برائی ان کافروں کے لئے ہے ۔
پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا ۔ اور ان سے کہے گا بتاؤ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کےلیے تم ﴿اہل حق سے﴾ جھگڑے کیا کرتے تھے؟ “ ۔ ۔ ۔ ۔ 23 جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے آج رسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے ۔
پھرقیامت کے دن ( اللہ تعالیٰ ) انہیں ذلیل فرمائے گااور پوچھے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کے بارے میں تم جھگڑے کیاکرتے تھے ۔ جن لوگوں کو علم دیاگیا وہ کہیں گے بے شک آج کے دن کافروں پر بڑی رسوائی اوربرائی ہے
پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسوا کرے گا ، اور ان سے پوچھے گا کہ : کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کی خاطر تم ( مسلمانوں سے ) جھگڑا کیا کرتے تھے ؟ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ ( اس دن ) کہیں گے کہ : بڑی رسوائی اور بدحالی مسلط ہے آج ان کافروں پر ۔
پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسواکرے گا اور پوچھے گا:وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم ( اہل حق سے ) جھگڑا کیا کرتے تھے؟’’جن لوگوں کو ( دنیامیں ) علم دیا گیاتھاوہ کہیں گے:آ ج کافروں کے لئے رسوائی اور بدبختی ہے
پھر قیامت کے دن انھیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک ( ف٤٦ ) جن میں تم جھگڑتے تھے ( ف٤۷ ) علم والے ( ف٤۸ ) کہیں گے آج ساری رسوائی اور برائی ( ف٤۹ ) کافروں پر ہے
پھر وہ اُنہیں قیامت کے دن رسوا کرے گا اور ارشاد فرمائے گا: میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے حق میں تم ( مومنوں سے ) جھگڑا کرتے تھے؟ وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہیں گے: بیشک آج کافروں پر ( ہر قسم کی ) رسوائی اور بربادی ہے