ताकि वे क़यामत के दिन अपने बोझ भी पूरे उठाएं और उन लोगों के बोझ भी जिनको वे बग़ैर इल्म के गुमराह कर रहे हैं, याद रखो! बहुत बुरा है वह बोझ जिसको वे उठा रहे हैं।
تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ بھی پورے پورے اُٹھائیں اوراُن کے بوجھوں میں سے بھی جنہیں وہ علم کے بغیر ہی گمراہ کرتے ہیں۔سن لو!بہت ہی بُراہے وہ بوجھ جووہ اُٹھارہے ہیں۔
تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں اور ان لوگوں کے بوجھ میں سے بھی حصہ بٹائیں ، جن کو یہ بغیر کسی علم کے گمراہ کر رہے ہیں ۔ جان رکھو کہ نہایت ہی برا ہوگا وہ بوجھ جو یہ اٹھائیں گے ۔
اس کا انجام یہ ہے کہ قیامت کے دن یہ اپنے گناہوں کا بھی پورا پورا بوجھ اٹھائیں گے اور کچھ بوجھ ان کا بھی اٹھائیں گے جنہیں یہ بے سمجھے گمراہ کر رہے ہیں ( دیکھو ) کیا ہی برا بوجھ ہے وہ جو یہ اٹھا رہے ہیں؟
یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں ، اور ساتھ ساتھ کچھ ان لوگوں کےبوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں ۔ دیکھو! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سر لے رہے ہیں ۔ ؏ ۳
۔ ( ان باتوں کی وجہ سے ) تاکہ وہ قیامت کے دن اپنا بھی پوراپورا بوجھ اٹھائیں اوران لوگوں کابوجھ بھی جنہیں انہوں نے بغیر علم گمراہ کیا ۔ خبردار یہ بہت برا بوجھ لادرہے ہیں
۔ ( ان باتوں کا ) نتیجہ یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن خود اپنے ( گناہوں ) کے پورے پورے بوجھ بھی اپنے اوپر لادیں گے ، اور ان لوگوں کے بوجھ کا ایک حصہ بھی جنہیں یہ کسی علم کے بغیر گمراہ کر رہے ہیں ۔ ( ١٤ ) یاد رکھو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لاد رہے ہیں ۔
( یہ اسلئے کہتے ہیں ) تاکہ قیامت کے دن اپنے بوجھ توپورے کے پورے اٹھائیں اور کچھ ان لوگوں کے بھی جنہیں وہ بغیرعلم کے گمراہ کرتے رہے دیکھو! کیسا برابوجھ ہےجو وہ اٹھائیں گے
کہ قیامت کے دن اپنے ( ف٤۳ ) بوجھ پورے اٹھائیں اور کچھ بوجھ ان کے جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کرتے ہیں ، سن لو کیا ہی برا بوجھ اٹھاتے ہیں
۔ ( یہ سب کچھ اس لئے کہہ رہے ہیں ) تاکہ روزِ قیامت وہ اپنے ( اعمالِ بد کے ) پورے پورے بوجھ اٹھائیں اور کچھ بوجھ اُن لوگوں کے بھی ( اٹھائیں ) جنہیں ( اپنی ) جہالت کے ذریعہ گمراہ کئے جا رہے ہیں ، جان لو! بہت بُرا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں