और जब उनसे कहा जाए कि तुम्हारे रब ने क्या चीज़ उतारी तो कहते हैं कि अगले लोगों की कहानियाँ हैं।
اور جب ان سے کہاجاتاہے کہ تمہارے رب نے کیا کچھ نازل کیاہے؟ تو کہتے ہیں کہ اگلے لوگوں کی بے اصل کہانیاں ہیں۔
اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے؟ تو کہتے ہیں: اگلوں کے فسانے!
اور جب ان سے کہا ( پوچھا ) جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں ( کچھ بھی نہیں ) بس اگلے لوگوں کی ( فرسودہ ) داستانیں ہیں ۔
اور جب کوئی ان سے پوچھتا ہے کہ تمہارے رب نے یہ کیا چیز نازل کی ہے ، تو کہتے ہیں اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں ۔ 22
اورجب ان سے کہاجاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ( تو ) کہتے ہیں ( وہی ) پہلے لوگوں کی جھوٹی باتیں
اور جب ان سے کہا گیا کہ : تمہارے رب نے کیا بات نازل کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ : گذرے ہوئے لوگوں کے افسانے ! ۔
اور جب ان سے پوچھاجائے کہ ’’تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟‘‘ تو کہتے ہیں ’’بس پہلے لوگوں کے قصے ہی ہیں ‘‘
اور جب ان سے کہا جائے ( ف٤۰ ) تمہارے رب نے کیا اتارا ( ف٤۱ ) کہیں اگلوں کی کہانیاں ہیں ( ف٤۲ )
اور جب اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ہے؟ ( تو ) وہ کہتے ہیں: اگلی قوموں کے جھوٹے قصے ( اتارے ہیں )