Blog
Books
Search Quran
Lughaat

رَکْمٌ: (ن) کے معنیٰ ہیں کسی چیز کو اوپر تلے رکھنا قرآن پاک میں ہے: (سَحَابٌ مَّرۡکُوۡمٌ) (۵۲:۴۴) تہہ بہ تہہ بادل۔ اَلرُّکَامُ: اوپر تلے رکھی ہوئی چیزیں جیسے فرمایا: ( ثُمَّ یَجۡعَلُہٗ رُکَامًا) (۲۴:۴۳) پھر اسے تہہ بہ تہہ کردیتا ہے۔ اسی سے ریت کے ٹیلے اور لشکر کو بھی رُکام کہا جاتا ہے اور مُرْتَکَمُ الطَّرِیْق: شاہراہ کو کہتے ہیں جس میں آمدورفت کے نشانات بکثرت ہوں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
رُكَامًا سورة النور(24) 43
فَيَرْكُمَهٗ سورة الأنفال(8) 37
مَّرْكُوْمٌ سورة الطور(52) 44