Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि अल्लाह बादल को चलाता है। फिर उन को परस्पर मिलाता है। फिर उसे तह पर तह कर देता है। फिर तुम देखते हो कि उस के बीच से मेह बरसता है? और आकाश से- उस में जो पहाड़ है (बादल जो पहाड़ जैसे प्रतीत होते हैं उन से) - ओले बरसाता है। फिर जिस पर चाहता है, उसे हटा देता है। ऐसा प्रतीत होता है कि बिजली की चमक निगाहों को उचक ले जाएगी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نے دیکھا نہیں کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ بادل کو چلاتا ہے پھرآپس میں ملاتا ہے پھراُسے تہ در تہ بناتا ہے پھرآپ بارش کو دیکھتے ہیں اُس کے درمیان سے نکلتی ہے اوروہ آسمان کے ان پہاڑوں سے اَولے نازل کرتا ہے،جواس (آسمان)میں ہیں پھرجس پر وہ چاہتاہے اُس کوپہنچاتا ہے اورجس سے چاہتا ہے پھیر دیتا ہے، قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو لے جائے۔

By Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہانکتا ہے بادلوں کو ، پھر ان کو آپس میں ملادیتا ہے ، پھر ان کو تہ بہ تہ بنا دیتا ہے ، پھر دیکھتے ہو کہ ان کے بیچ سے مینہ نکلتا ہے اور آسمان سے – اس کے اندر کے پہاڑوں سے – اولے برساتا ہے ، پس جن پر چاہتا ہے ان کو نازل کرتا ہے اور جن سے چاہتا ہے ان کو ہٹا دیتا ہ! اس کی بجلی کی کوند معلوم ہوتا ہے کہ نگاہوں کو اچک لے جائے گی ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے ۔ پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم ملاتا ہے ۔ پھر اسے تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان سے بارش نکلواتا ہے اور وہ ( اللہ ) آسمان سے پہاڑوں کی شکل کے بادلوں سے برف یعنی اولے برساتا ہے پھر ان کو جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھوں ( کی بینائی ) کو لے جائے ۔

By Moudoodi

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے ، پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے ، پھر اسے سمیٹ کر ایک کثیف ابر بنا دیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے خول میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے چلے آتے ہیں ۔ اور وہ آسمان سے ، ان پہاڑوں کی بدولت جو اس میں بلند ہیں ، 75 اولے برساتا ہے ، پھر جسے چاہتا ہے ان کا نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے ۔ اس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کیے دیتی ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب! ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی بادلوں ( کے نظام ) کو چلاتے ہیں پھر اس ( بادلوں کے مجموعے ) کو آپس میں ملادیتے ہیں پھر اس کو تہ بہ تہ کردیتے ہیں پھر آپ دیکھتے ہیں بارش کو کہ اس ( بادل ) کے بیچ سے نکلتی ہے اور جو ( اولوں کے ) پہاڑ آسمان میں ہیں ( اللہ تعالیٰ ) ان سے اولے نازل کرتے ہیں تو جس پر چاہتے ہیں برساتے اور جس سے چاہتے ہیں ان ( اولوں ) کو ہٹادیتے ہیں اور بادلوں میں جو بجلی ہوتی ہے قریب ہے کہ اس کی چمک بینائی کو اچک لے ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ بادلوں کو ہنکاتا ہے ، پھر ان کو ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے ، پھر انہیں تہہ بر تہہ گھٹا میں تبدیل کردیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے درمیان سے برس رہی ہے ۔ اور آسمان میں ( بادلوں کی شکل میں ) جو پہاڑ کے پہاڑ ہوتے ہیں ، اللہ ان سے اولے برساتا ہے ، پھر جس کے لیے چاہتا ہے ان کو مصیبت بنا دیتا ہے ، اور جس سے چاہتا ہے ان کا رخ پھیر دیتا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھوں کی بینائی اچک لے جائے گی ۔

By Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ بادل کو آہستہ چلاتا ہے اور پھرآپس میں ملا دیتا ہے پھراسے تہ بہ تہ بنادیتا ہے پھرتودیکھتا ہے کہ اس کے درمیان سے بارش کے قطرے ٹپکتے ہیں اور آسمان کی جانب سے اولوں کے پہاڑمیں سے اولے برساتا ہے پھرجسے چاہتا ہے اسے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے بچالیتا ہے ، بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی

By Kanzul Eman

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نرم نرم چلاتا ہے بادل کو ( ف۹۷ ) پھر انھیں آپس میں مِلاتا ہے ( ف۹۸ ) پھر انھیں تہہ پر تہہ کردیتا ہے تو تو دیکھے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکلتا ہے اور اتارتا ہے آسمان سے اس میں جو برف کے پہاڑ ہیں ان میں سے کچھ اولے ( ف۹۹ ) پھر ڈالنا ہے انھیں جس پر چاہے ( ف۱۰۰ ) اور پھیردیتا ہے انھیں جس سے چاہے ( ف۱۰۱ ) قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھ لے جائے ( ف۱۰۲ )

By Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادل کو ( پہلے ) آہستہ آہستہ چلاتا ہے پھر اس ( کے مختلف ٹکڑوں ) کو آپس میں ملا دیتا ہے پھر اسے تہ بہ تہ بنا دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان خالی جگہوں سے بارش نکل کر برستی ہے ، اور وہ اسی آسمان ( یعنی فضا ) میں برفانی پہاڑوں کی طرح ( دکھائی دینے والے ) بادلوں میں سے اولے برساتا ہے ، پھر جس پر چاہتا ہے ان اولوں کو گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ان کو پھیر دیتا ہے ( مزید یہ کہ انہی بادلوں سے بجلی بھی پیدا کرتا ہے ) ، یوں لگتا ہے کہ اس ( بادل ) کی بجلی کی چمک آنکھوں ( کو خیرہ کر کے ان ) کی بینائی اچک لے جائے گی