اَلْاُفُقُ : کنارہ جمع آفَاقٌ قرآن پاک میں ہے : (سَنُرِیۡہِمۡ اٰیٰتِنَا فِی الۡاٰفَاقِ ) (۴۱:۵۳) ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی۔ نشانیاں دکھائیں گے، آفاق کے معنی اطراف کے ہیں اس کا واحد اُفُق وَاُفْقٌ ہے(1) اور نسبت کے وقت اُفُقِیٌّ کہا جاتا ہے او راَفِقَ فَلَانٌ کے معنی آفاق (اطراف عالم) میں جانے کے ہیں او رافق کے اطراف میں انتہائی بُعد اور وسعت سے تشبیہ کے طور پر اٰفِقٌ کا لفظ انتہائی سختی پر بولا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاٰفَاقِ | سورة حم السجدہ(41) | 53 |
بِالْاُفُقِ | سورة النجم(53) | 7 |
بِالْاُفُقِ | سورة التكوير(81) | 23 |