Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلْبَرْزَخُ: کے معنی دو چیزوں کے درمیان حد فاصل اور روک کے ہیں۔ بعض نے کہا ہے کہ دراصل یہ بَرْزۃ (پردہ) سے معرب ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ لَّا یَبۡغِیٰنِ ) (۵۵:۲۰) دونوں میں ایک آڑ ہے ک ہاس سے تجاوز نہیں کرسکتے۔ (1) اور بَرلزَخٌ اس رکاوٹ کو بھی کہا گیا ہے جو آخرت میں انسان اور اس کے منازل رفیعہ تک پہنچنے کے درمیان حائل ہوگی جسے قرآن پاک نے آیت: (فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ) (۹۰:۱۱) مگر وہ گھاٹی پر سے ہوکر نہ گزرا۔ میں عَقَبَۃٌ کہا ہے، چنانچہ فرمایا: (وَ مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ بَرۡزَخٌ اِلٰی یَوۡمِ یُبۡعَثُوۡنَ ) (۲۳:۱۰۰) اور ان کے پیچھے برزخ ہے (جہاں وہ) اس دن تک کہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے (رہییگے) لہٰذا عَقَبَۃ سے مراد وہ موانع ہیں جو بلند درجات تک پہنچنے سے روک لیتے ہیں جن تک کہ نیک لوگ ہی پہنچ سکتے ہیں۔ بعض نے کہا ہے کہ یہاں برزخ سے موت اور حشر کے مابین کی مدت مراد ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بَرْزَخًا سورة الفرقان(25) 53
بَرْزَخٌ سورة المؤمنون(23) 100
بَرْزَخٌ سورة الرحمن(55) 20

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220