اَلْحَلْقُ: حلق (وہ جگہ جہاں سے جانور کو ذبح کیا جاتا ہے) حَلَقَہٗ (ض) اس کے حلق کو قطع کر ڈالا۔ پھ ریہ لفظ بال مونڈنے پر بولا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے۔ حَلَقَ شَعْرَہٗ اس نے اپنے بال منڈوا ڈالے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا تَحۡلِقُوۡا رُءُوۡسَکُمۡ ) (۲:۱۹۶) اور … سر نہ منڈواؤ۔ (مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ) (۴۸:۲۷) اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر۔ رَأْسٌ حَلِیْقٌ مونڈا ہوا سر۔ لِحْیَۃٌ حَلِیْفَۃٌ: مونڈی ہوئی داڑھی۔ اور کسی انسان کے حق میں بددعا کے وقت عَقْریٰ حَلْقٰی کہا جاتا ہے یعنی اسے ایسی مصیبت پہنچے جس پر عورتیں اپنے سر کے بال مونڈوا ڈالیں۔ بعض نے کہا ہے اس کے معنیٰ یہ کئے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اس کے حلق کو قطع کرڈالے۔ اَلمَحالِقُ: وہ کمبل جو کھردرا ہونے کی وجہ سے بدن کے بال کاٹ ڈالے۔ حَلْقَۃٌ یا حَلَقَۃٌ جماعت جو دائرہ کی شکل میں جمع ہو۔ کیونکہ وہ دائرہ ہیئت میں انسان کے حلق کے مشابہ ہوتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ حَلَقَۃٌ کا لفظ صرف اس جماعت کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو اپنے سر منڈوا ڈالتے ہیں۔ (1) اِبِلٌ مُحَلَّقَۃٌ: شتر ان کہ بشکل حلقہ داغ برآنہا کردہ باشند اور حلقہ میں معنیٰ دوران کا اعتبار ہے۔ جس طرح حَلَقَۃَ اَلْقُوْمِ کہا جاتا ہے نیز کہا جاتا ہے حَلَّقَ اَلطَّائِرُ جس کے معنیٰ پرند کا چکر لگاکر اڑنا کے ہیں۔ (2)
Words | Surah_No | Verse_No |
الْحُلْقُوْمَ | سورة الواقعة(56) | 83 |
تَحْلِقُوْا | سورة البقرة(2) | 196 |
مُحَلِّقِيْنَ | سورة الفتح(48) | 27 |