اَلْقَبَسُ: آگ (کا شعلہ یا سا کی چنگاری) جو شعلہ سے لی جائے قرآن پاک میں ہے۔ (اَوۡ اٰتِیۡکُمۡ بِشِہَابٍ قَبَسٍ ) (۲۷:۷) یاسلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں۔ اور اَلْقَبَسُ (مصدر) وقالْاِقْتِبَاسُ کے معنی بری آگ سے کچھ آگ لینے کے ہیں۔ مجازاً علم و ہدایت کی طلب پر بھی یہ لفظ بولا جتاا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (انۡظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ) (۵۷:۱۳) ہماری طرف نظر شفقت کیجیے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کرلیں۔ اَقْبَسْتُہٗ نَارًا اَوْ عِلْمًا: میں نے اسے آگ دی یا علم سکھایا۔ اَلْقَبِیْسُ: وہ سانڈھ جو تیزی کے ساتھ مادہ کو حاملہ کردے گویا سرعت میں وہ شعلہ کی طرح ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بِقَبَسٍ | سورة طه(20) | 10 |
قَبَسٍ | سورة النمل(27) | 7 |
نَقْتَبِسْ | سورة الحديد(57) | 13 |