याद करो जब मूसा ने अपने घर वालों से कहा कि "मैंने एक आग-सी देखी है। मैं अभी वहाँ से तुम्हारे पास कोई ख़बर लेकर आता हूँ या तुम्हारे पास कोई दहकता अंगार लाता हूँ, ताकि तुम तापो।"
جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا: ’’یقینامیں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ جلد ہی میں آپ کے پاس وہاں سے کوئی خبرلاؤں گایاآپ کے لئے کوئی سُلگتا انگارہ لے کر آؤں گاتاکہ آپ سینکیں۔
( یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا: میں نے ایک آگ سی دیکھی ہے ۔ میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارا تاکہ تم تاپو ۔
۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے تو میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارہ لاتا ہوں تاکہ تم تاپو ۔
﴿انہیں اس وقت کا قصہ سناؤ﴾ جب موسی ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے کہا 8 کہ ” مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے ، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم 9 ہو سکو ۔ ”
جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے فرمایا بلاشبہ میں نے آگ ( سی ) دیکھی ہے ، میں عنقریب ( ابھی ) وہاں سے تمہارے پاس ( یا تو ) کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی سلگتا ہوا انگارا تمہارے پاس لے کر آتا ہوں تاکہ تم آگ تاپو
اس وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا تھا کہ : مجھے ایک آگ نظر آئی ہے ۔ میں ابھی تمہارے پاس وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں ، یا پھر تمہارے پاس آگ کا کوئی شعلہ اٹھا کرلے آؤں گا ، تاکہ تم آگ سے گرمی حاصل کرسکو ۔ ( ٢ )
جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہاکہ :مجھے آگ سی نظرآرہی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یاکوئی دہکتا ہوا انگارا لاتا ہوں تاکہ تم سینک سکو
جب کہ موسیٰ نے اپنی گھر والی سے کہا ( ف۹ ) مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے عنقریب میں تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاتا ہوں یا اس میں سے کوئی چمکتی چنگاری لاؤں گا کہ تم تاپو ( ف۱۰ )
۔ ( وہ واقعہ یاد کریں ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے ( یا مجھے ایک آگ میں شعلۂ انس و محبت نظر آیا ہے ) ، عنقریب میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی خبر لاتا ہوں ( جس کے لئے مدت سے دشت و بیاباں میں پھر رہے ہیں ) یا تمہیں ( بھی اس میں سے ) کوئی چمکتا ہوا انگارا لا دیتا ہوں تاکہ تم ( بھی اس کی حرارت سے ) تپ اٹھو